92

شیخ رشید کی عید سے قبل بڑے معجزے کی پیشگوئی

سابق وزیر داخلہ و  عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے عید سے قبل بڑے معجزے کی پیشگوئی کر دی ہے۔

گزشتہ روز راولپنڈی میں لال حویلی پر جلسے سے خطاب میں شیخ رشید نے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے والے لوگوں کو سلام پیش کیا۔

دوران خطاب شیخ رشید نے عمران خان کے لیے جیل بھرو تحریک کی خواہش کا اظہار کیا اور  اگلے الیکشن میں حصہ لینے کا بھی اعلان کیا۔

Image Credits geo News Urdu

سابق وزیر نے شرکا سے عہد لیا کہ آج رمضان میں مجھ سے عہد کرو کہ جیل بھرو تحریک شروع کریں گے۔

 کارکنوں سے خطاب میں شیخ رشید نے  عید سے پہلے پہلے بڑے معجزے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاکہ 29 اپریل سے قبل بڑا معجزہ ہوگا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس ملک کو آگے لے کر جانا ہے تو انتخابات کرانے ہوں گے، میں دیکھتا ہوں کہ یہ حکومت کیسے چلتی ہے، اگر ان سے حکومت چل گئی تو میرا نام شہباز شریف رکھ دینا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں