91

انڈین معذور کرکٹر راجہ بابو رکشہ چلانے پر مجبور

انڈین معذور کرکٹر “راجہ بابو “رکشہ چلانے پر مجبور

بھارت کا معذور کرکٹر “راجہ بابو “گھر چلانے کیلئے رکشہ چلانے لگا، معذور کرکٹرنے 2017 میں قومی سطح کے ٹورنامنٹ میں اتر پردیش ٹیم کی جانب سے دہلی کے خلاف 20 گیندوں پر 67 رنز بنائے تھے ۔

“انڈین ٹائمز “کے مطابق2017 میں اپنی تیز رفتار بلے بازی سے مشہور ہونے والے معذور کرکٹر راجہ بابو ان دنوں گھریلو اخراجات کیلئے ای رکشہ چلا رہے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ وہ دودھ بھی بیچ رہے ہیں، رپورٹ کے مطابق معذور کرکٹر کی نصف سینچری کو میرٹھ میں “حوصلوں کی اڑان” کے نام سے جانا جاتا ہے ،بابو کو اس کارنامے سے بہت پزیرائی ملی اور انعام دینے کا وعدہ بھی کیا گیا تھا لیکن تمام وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے اور وہ کسمپرسی کی زندگی گزارنے لگے ہیں ۔

31 سالہ معذور کرکٹر 10سے 12 گھنٹے چلا رہا ہے اور بمشکل 200سے 300 روپے روزانہ کماتا ہے، بابو اپنے مستقبل کو لیکر پر امید ہیں ان کا موجودہ صورتحال کے بارے میں کہنا تھا کہ فی الحال حالات بہت مشکل ہیں بچوں کی تعلیم کیلئے کچھ نہیں بچ رہا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں