85

فرح خان کے بیگ کی مالیت ایک کروڑ 62 لاکھ روپے ہے، مفتاح اسماعیل کا دعویٰ

مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ فرح خان کے بیگ کی مالیت ایک کروڑ 62 لاکھ روپے ہے ۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کہا فرح خان نے ہر پولیس والے ہر ڈی سی کے ٹرانسفر پوسٹنگ پر  پیسے لیے، وہ پیسے کہاں جاتے رہے؟

انہوں نے کہا کہ فرح خان کے پاس ایک کروڑ  62 لاکھ روپے کا بیگ ہے جو زیادہ تر پاکستانیوں کی زندگی بھر کی جمع پونجی سے زیادہ ہے۔

خیال رہے کہ خاتون اول کی قریبی ساتھی فرح خان کی پرائیوٹ جیٹ میں تصویر نے سوشل میڈیا پر ہل چل مچادی ہے۔ فرح خان کا ہینڈ بیگ اور سینڈل لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا، دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ہینڈ بیگ اور سینڈل معروف امریکی برانڈ کا ہے۔

خاتون اول کی قریبی ساتھی فرح خان کی پرائیوٹ جیٹ میں تصویر نے سوشل میڈیا پر ہل چل مچادی ہے— فوٹو: سوشل میڈیا
خاتون اول کی قریبی ساتھی فرح خان کی پرائیوٹ جیٹ میں تصویر نے سوشل میڈیا پر ہل چل مچادی ہے— فوٹو: سوشل میڈیا

پی ٹی آئی کے ناراض ارکان اور اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے متعدد بار فرح خان پر پنجاب میں افسران سے اپنی مرضی کے مطابق تبادلے اور تعیناتی کے لیے بھاری رقم وصول کرنے کا الزام لگایا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں