68

احد رضا میر کے بولڈ سین کرنے پر فینز شدید برہم ۔
بین الاقوامی شہرت کے چکر میں ہر حد پار کر ڈالی ۔

پاکستان کے مشہور ادکار احد رضا میر نے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری سے سب کو حیران کیا یہ وجہ ہے کہ ان کے چاہنے والوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
حال ہی میں ان کی نئی نٹفلکس (Netflix) سیریز (The Resident Evil) ریلیز کی گئی جس میں انہیں بولڈ سین میں دیکھا گیا ہے۔

ادکار کے شرمناک سین کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا ہے جس کی وجہ سے انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ڈرامہ سیریل ’عہد وفا‘ سے شہرت پانے والے ادکاراحد رضا میر کو بولڈ سین کرنے پر عوام نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

 مناظر میں، وہ بغیر شرٹ کے تھے ،ان کا دفاع کرنے والے ان کے مداح بھی شدید تنقید کی زد میں ہیں کیونکہ عوام کہہ رہے ہیں کہاحد رضا میر کے مداحوں کو ان کے بولڈ مناظر کا دفاع کرنے پر شرم آنی چاہیے، آئیڈیل ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ ان کے ہر فعل کا دفاع کرتے ہیں۔

بہت سے مداحوں کا کہنا تھا کہ وہ احد کو پہلے بیحد پسند کرتے تھے لیکن اب نہیں کرتے اور وہ بولڈ سین کو بھی نہیں دیکھنا چاہتے۔

احد رضا میر نے ’آنگن‘، ’یہ دل میرا‘، ’یقین کا سفر‘، ’عہد وفا‘ اور کئی ڈراموں میں اپنی ادکاری کے جوھَر دکھا کر مداحوں کو اپنا گرویدہ بنایا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں