111

عدنان سمیع نے حیران کن طور پر اپنے انسٹاگرام سے تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کرتے ہوئے ‘الوداع ‘کا پیغام جاری کر دیا

گلوکار عدنان سمیع نے انسٹاگرام سے اپنی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر دیں۔

رپورٹس کے مطابق منگل کے روز مداح اس وقت حیران ہوگئے جب گلوکار اور موسیقار عدنان سمیع نے اچانک اپنے  انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں۔

بعد ازاں گلوکار کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک مختصر سی ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں انگریزی کے حروف میں’ ALVIDA’ لکھا ہوا تھا۔

انسٹاگرام سے اچانک تمام پوسٹس ڈیلیٹ کرنا اور پھر الوداع کا پیغام جاری کرنے کے پیچھے کیا وجہ ہوسکتی ہے یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا۔

دوسری جانب خیال کیا جارہا ہے کہ شاید عدنان سمیع نے کچھ وقت کیلئے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کیلئے ایسا کیا ہوا تاہم اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔

اس کے علاوہ کچھ صارفین نے خیال ظاہر کیا کہ عدنان سمیع کا نیا گانا ریلیز ہونے والا ہوگا اس لیے گلوکار نے ایسا کیا۔ 

واضح رہے کہ انسٹاگرام پر عدنان سمیع کے 6 لاکھ سے زائد فالورز ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں