70

سعودی عرب نے یوٹیوب سے نامناسب اشتہارات ہٹانے کے لیے درخواست دے دی

سعودی عرب کی یوٹیوب سے نامناسب اشتہارات ہٹانے کی درخواست

ریاض (آسان اردو) سعودی عرب نے ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب سے درخواست کی ہے کہ وہ مملکت میں یوٹیوب پلیٹ فارم پر چلنے والے نامناسب اشتہارات کو ہٹادے۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کے جنرل کمیشن برائے آڈیو ویژول میڈیا (جی سی اے ایم) اور کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن (سی آئی ٹی سی) نے درخواست کی ہے کہ یوٹیوب اپنے پلیٹ فارم سے نامناسب اشتہارات کا خاتمہ کرے۔

دونوں اداروں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ یوٹیوب نے ایسے اشتہارات نشر کیے ہیں جو اسلامی اور سعودی عرب کی ثقافتی روایات سے مطابقت نہیں رکھتے، اس کے علاوہ یہ مملکت کی ریگولیشنز کی بھی خلاف ورزی ہیں۔ مملکت کی جانب سے یوٹیوب سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ان اشتہارات کو اپنے پلیٹ فارم سے ہٹائے ۔ اگر نامناسب مواد کی تشہیر کا سلسلہ جاری رہا تو یوٹیوب کے خلاف ضروری قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں