wheat field 97

وجہ

تحریر:نظیر فاطمہ

”اس سال پاکستان نے گندم کی قلت پوری کرنے کے لیے مختلف ممالک سے لاکھوں ٹن گندم درآمد کی۔“رضا نے اونچی آواز میں خبر پڑھی۔
”تمھارا ملک تو زرعی نہیں ملک ہے؟“ڈیوڈ نے خبر سن کر تبصرہ کیا۔
”ہاں تو؟“ رضا کا انداز سوالیہ تھا۔
”زرعی ملک ہونے کے باوجود تم لوگ زرعی اجناس کی کم یابی کا شکار کیوں ہو اور بنیادی زرعی اجناس بھی درآمد کیوں کرتے ہو؟“ ڈیوڈ حیران تھا۔
”کیونکہ میرے ملک کی زرعی زمینوں کو جدید ہاؤسنگ سوسائٹیز تیزی سے کھا رہی ہیں۔“رضا نے دکھ سے کہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں