man holding burning newspaper 59

شعور

تحریر:نظیر فاطمہ

تینوں دوست تھے۔ تینوں کا تعلق مختلف سیاسی پارٹیوں سے تھا۔آج اکٹھے ہوئے تو لیڈر سے محبت پر بات ہونے لگی۔
”میں اپنے لیڈر سے غیر مشروط طور پر پیار کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا۔“پہلے نے کہا۔
”میں بھی اپنے لیڈر پر جان دیتا ہوں اور اسے ہمیشہ پسند کرتا رہوں گا۔“دوسرے نے کہا۔
”تم کیوں خاموش ہو؟کیا تم اپنے لیڈر سے پیار نہیں کرتے؟“پہلے نے تیسرے کی خاموشی محسوس کی تو اس سے مخاطب ہوا۔
”کرتا ہوں،کیوں نہیں کرتا…مگر اب میرے اندر یہ شعور پیدا ہو چکا ہے کہ میں صرف تب تک اپنے لیڈر سے پیار کروں گا جب تک وہ اپنے ملک و قوم کے ساتھ مخلص رہے گا۔“ تیسرے نے مسکرا کر پتے کی بات کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں