تحریر:نظیر فاطمہ
”تم اپنے بیوی بچوں سے کتنا پیار کرتے ہو؟“ نادر نے سوال کیا۔
”یہ کیسا سوال ہے، میں بھی اپنے بیوی بچوں سے بہت پیار کرتا ہوں۔“محمود کا لہجہ حیرت لیے ہوئے تھا۔
”صرف پیار کرتے ہو یا ان کی حفاظت بھی کرتے ہو؟“نادر نے پھر سوال کیا۔
”جن سے پیار کیا جاتا ہے، ان کی حفاظت بھی کی جاتی ہے۔“اب کے محمود کے چہرے پر حیرت کے ساتھ قدرے جھنجھلاہٹ بھی تھی۔
”تم اپنے بیوی بچوں سے پیار تو کرتے ہو مگر ان کی حفاظت بالکل نہیں کرتے۔“نادر نے دعویٰ کیا۔
”تم یہ کیسے کہہ سکتے ہو؟“ اب محمود نے واضح ناگواری سے سوال کیا۔
”اس لیے کہ کل میں نے تمھیں اپنے بیوی بچوں کے ساتھ موٹر سائیکل پر بڑی ہی بداحتیاطی سے ٹریفک کا اشارہ توڑتے ہوئے دیکھا تھا۔“نادر نے وجہ بتائی۔
اگر آپ کو یہ تحریر پسند آئی ہے تو براۓ مہربانی اسے اپنے دوستوں اور عزیزوں کے ساتھ بھی شئیر کریں ۔۔۔ جزاک اللہ خیراً