114

پنجاب کے لوک کھیل ___شیر،بکری

لڑکیوں کا یہ کھیل بہت پرانا ہے۔ اس کھیل کو آٹھ دس لڑکیاں مل کر کھیلتی ہیں۔ لڑکیاں آپس میں سے ایک کو شیر اور ایک کو بکری چن لیتی ہیں۔ لڑکیاں ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کے دائرہ بنا لیتی ہیں۔ شیر بنی لڑکی دائرے کے اندر کھڑی لڑکی کو پکڑنے کے لیے حملہ کرتی ہے۔ وہ دائرے کو توڑنے کے لیے زور لگاتی ہے۔ گھیرا ڈالے ہوئے لڑکیاں اسے راستہ نہیں دیتیں مگر دوسری لڑکی کے دفاع کے لیے وقفے وقفے سے دائرہ توڑ کر اُسے چھوئے جانے سے بچاتی ہیں۔ اُس کے چھوئے جانے پر کھیل ختم ہو جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں