152

پنجاب کے لوک کھیل ___ کھدو کھونڈی

یہ پنجاب کے دیہاتی علاقوں کے لوک کھیلوں میں سے ایک ہے۔ اس کھیل کے لیے کاتروں (دھجیوں) سے بنی ایک گیند اور لکڑی سے بنی ایک لاٹھی کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ لاٹھیاں درختوں کی ٹہنیوں سے بنائی جاتی ہیں۔
کھلی جگہ کو میدان مان کر یہ کھیل دو گروہوں کے مابین کھیلا جاتا ہے۔ کھیل کے میدان اور کھلاڑیوں کی مخصوص گنتی اور ماپ طے نہیں کیا جاتا۔ دونوں گروہوں کا مقصد کسی بھی طرح گیند کو دوسری جانب لے جا کر گول کرنا ہوتا ہے۔ گیند کو لاٹھی کی مدد سے ضرب لگائی جاتی ہے۔ اگر گیند میدان کی مقررہ حد سے پار ہو جائے تو گول مانا جاتا ہے۔ زیادہ گول کرنے والی ٹیم فاتح قرار دی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں