115

پنجاب کے لوک کھیل ___ ڈومنا مکھیال


اس کھیل میں کھلاڑیوں کی کوئی مخصوص گنتی نہیں ہوتی۔ کھیلنے سے پہلے پُگا جاتا ہے۔ جس بچے کی باری آ جائے، وہ نیچے زمین پہ پاؤں کے بل بیٹھ جاتا ہے۔ باقی بچے اس کے سر پہ اس طرح مٹھیاں رکھتے ہیں جیسے شہد کی مکھیوں کا چھتا ہو۔ بچوں میں سے ایک ماموں اور دوسرا بھانجی بن کے مشورے کرتے ہیں۔ بھانجی ماموں سے پوچھتی ہے کہ مکھیال پک گیا ہے یا نہیں؟ ماموں کہتا ہے، ”ابھی کچا ہے۔“
کچھ دیر بعد بھانجی پھر پوچھتی ہے، ”ماموں!ماموں!شہد پک گیا ہے، نچوڑنے چلیں؟“
ماموں کہتا ہے،”آؤ، دیکھتے ہیں۔“
دونوں آ کے چھتے کو دیکھتے ہیں۔ جب ماموں چھتے کو تنکا مارتا ہے تو سارے بچے اسے پکڑنے کے لیے دوڑتے ہیں۔ ماموں اور بھانجی میں سے جو پہلے پکڑا جائے، اس کی باری آ جاتی ہے اور کھیل پھر سے شروع ہو جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں