پرندوں کی مہم __ عربی ادب سے __ مصنف: عبدالجواد محمد الحمزاوی__ ترجمہ:محمد فیصل علی

صبح کا نور پھیل چکا تھا۔چاروں طرف اجالے کا راج تھا۔ سورج کی کرنیں جنگل کو رونق بخش رہی تھیں۔ اس وقت جنگل میں افراتفری مچی ہوئی تھی۔پرندوں کے بادشاہ کا بیٹا ”عصفر“ کل سے غائب تھا اور سارے پرندے اس کی تلاش میں لگے ہوئے تھے۔انہوں نے پورا جنگل چھان مارا تھا لیکن عصفر … Read more

وہ ایک ہیولا __ محمد فیصل علی

یہ مغرب کے بعد کا وقت تھا۔ میں نے نماز ادا کر لی تھی اور مدرسہ کے صحن میں کھڑا اپنے ہم مکتب ساتھیوں سے گپ شپ لگار ہا تھا۔ اچانک میرے کانوں میں استادصاحب کی آواز پڑی:”علی بیٹا! ذرا گھر سے ایک کام تو کر آؤ۔“میں تیزی سے مڑا۔استاداحمد صاحب میرے سامنے تھے۔”جی جناب، … Read more

داداجان کا صندوق __ عربی ادب سے ایک ڈرامہ

اردو قالب:محمدفیصل علی پہلامنظر منظر:(بالاخانے پہ ایک کمراہے جو اسٹورروم کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ اس کمرے میں ٹوٹا پھوٹا سامان،پرانے کھلونے، کپڑے اور گتے کے کچھ کارٹن موجودہیں۔اسٹور روم میں ایک کھڑکی نصب ہے جس سے سورج کی روشنی کمرے میں آرہی ہے اوریوں کمرا روشن روشن نظر آرہا ہے۔اچانک دوڑتے قدموں کی … Read more

کلر بلائنڈ سے کیا مراد ہے؟

کچھ لوگ خاص قسم کے رنگوں میں تمیز سے عاری ہوتے ہیں۔ جیسے سرخ و سبز یا پیلے اور نیلے رنگ کے درمیان فرق نہیں کر پاتے، بہت ہی کم تعداد میں ایسے بھی ہیں جن کے لیے دنیا صرف بلیک اینڈ وائٹ ہے۔یہ نایابmonochromatismخرابی ہے، یہ ان کے جنیٹکس کی خرابی سے ہوتا ہے … Read more

خاموش محبت ___ حافظ بلال شاہ

وہ ایک سرد رات تھی۔آسمان پر کہیں کہیں ستارے ٹم ٹما رہے تھے۔چاند اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری تھی۔آگ کاالاؤروشن کر کے ہم چاروں اس کے گردآلتی پالتی مارے بیٹھے تھے۔ہماری ملاقات کافی دنوں کے بعد ہوئی تھی۔کالج میں ایک ساتھ پڑھنے کی وجہ سے ہمارا یارانہ ہوا تھا جو وقت کے ساتھ ساتھ … Read more

وبا کی بلا ___ حسن اختر

صبح کا وقت تھا۔ ساہی نیند سے بیدار ہو کر ریسٹ ہاؤس کی بالکونی میں بیٹھی اپنے خاندان کی حفاظت کے لیے پہرے پر مامور تھی۔ پہرہ داری کے ساتھ ساتھ وہ صبح کے سہانے موسم سے بھی لطف اندوز ہو رہی تھی۔ اس نے اپنی پیٹھ کے پیچھے آہٹ سنی تو مڑ کر دیکھا۔ … Read more

کہانی کی حقیقت ___ محسن حیات شارف

اس نیلی چمک دار آنکھوں والی بچی کا آج اسکول میں پہلا دن تھا۔ وہ معلمہ صائمہ کے ساتھ ابھی جماعت میں داخل ہوئی تھی۔ اُستانی صاحبہ نے تعارف کرواتے ہوئے اس کا نام نیلم بتایا۔ ایک بنچ پر ایک بچی بیٹھی تھی۔ اس کے ساتھ دوسری بچی کی جگہ خالی تھی۔ اس بچی نے … Read more

اورینگ میڈان……..ایک جادوئی بحری بیڑا

تحریر: عاطف حسین شاہ آج ہم آپ کو ایک حیران کن دنیا کی سیر کرانے لے جا رہے ہیں۔ایک ایسی دنیا جو ہمارے تصورات کی حد سے پار وجود رکھتی ہے۔قدرت نے انسان کو اِس وسیع کائنات کے فہم و ادراک کے لیے عقل عطا کی ہے۔اِس کے باوجود پروردگار نے ہمارے گردوپیش کئی اسرارو … Read more

مسخرہ ___ نوشادعادل

بہت سے چھوٹے چھوٹے بچوں نے اسے گھیرا ہواتھا۔کوئی اسے چھونے کی کوشش کررہا تھا اور کوئی ہاتھ ملارہا تھا۔کوئی بچہ اسے دیکھ کر ہی خوش ہورہا تھا۔وہ بھی بچوں سے خوب گھل مل گیا تھا۔اس کا کام ہی بچوں کو ہنسانا اور ان کا دل لبھانا تھا۔وہ ایک مسخرہ تھا۔ایکسپو سینٹر میں بین الاقوامی … Read more

اس پرچم کے سائے تلے ___ پروفیسرعظمت شہزادعزمی

دہلی،را کے ہیڈ کوارٹر میں چندبڑے افسران سر جوڑے بیٹھے تھے۔یہ چوتھی بار تھی جب انڈیانے پاکستانی سرحد پامال کرنے کی کوشش کی لیکن انہیں منہ کی کھانی پڑی تھی۔اب کی بار مشن ”راکھ تار“ کی منصوبہ بندی جاری تھی جس کی سربراہی جنرل بھٹناگر کر رہا تھا۔ ”دوستو! پاکستان کا استحکام ہمارے لیے خطرہ … Read more