کان پر جوں نہ رینگنا

تحریر:انعم توصیف ”یہ کیا کررہی ہو بریرہ؟“ مناہل نے اپنی چھوٹی بہن کو حیرت سے دیکھا جو اپنے بال کھولے بیٹھی سر میں کچھ تلاش کررہی تھی۔”کچھ ڈھونڈ رہی ہوں آپی!“بریرہ نے معصومیت سے کہا۔”کیا ڈھونڈ رہی ہو؟“”جوئیں….“”کیا ہوگیا ہے بریرہ؟ جوئیں کہاں سے آئیں تمہارے سر میں؟ امی اتنے اچھے سے ہماری صفائی ستھرائی … Read more

چور…علی اکمل تصور

ابھی رات کے گیارہ بجے تھے جب وہ اس گلی میں داخل ہوا تھا۔ چار سو سناٹا تھا، کوئی راہ گیر بھی نظر نہیں آ رہا تھا۔ یہ ایک پوش علاقہ تھا۔ اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ جو انسان مالی طور پر مستحکم ہوتا ہے، وہ انسان اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اپنے گھر … Read more

سوال…علی اکمل تصور

میں پیدائشی مسلمان تھا۔ مذہب مجھے وراثت میں ملا تھا، تحقیق کرنا میرا حق تھا۔ ہوش سنبھالنے کے بعد میں تحقیق کرنے نکلااور الجھ کر رہ گیا۔ ہر عالم سے مجھے مذہب کا تعارف دوسرے سے الگ ملتا۔کوئی عمل پر تھا تو کوئی فرمان پر تھا…کوئی خوش ہونے والا تھا تو کوئی رونے والا تھا…ہر … Read more

بہن،بھائی…علی اکمل تصور

وہ بہت خوش تھا۔اس کے گھر ننھی منی بہن آئی تھی۔ وہ پہروں بیٹھا اپنی بہن کی طرف دیکھتا رہتا۔ ابھی وہ بس چار دن کی ہی تھی مگر بھائی کے دل میں بہن کے لیے پیار ماہ و سال کی قید سے آزاد تھا۔ ان دونوں بہن بھائی میں ایک فرق تھا، بھائی یتیم … Read more

ہیپی کرسمس…علی اکمل تصور

میرے دل کی بے چینی کا عالم کیسا تھا۔ اگر کوئی مجھ سے پوچھے تب بھی میں اسے سمجھانے کے قابل نہیں تھا۔ پچھلی چند راتوں سے میں سکون سے سو نہیں پایا تھا اور اس کی وجہ اسد تھا۔ میرا اس سے کوئی رشتہ نہیں تھا… نہ کوئی تعلق، نہ کوئی واسطہ مگر اس … Read more

سستی زندگی

تحریر:محمد جمیل اختر ”معلوم نہیں وہ کون سی جگہ تھی۔ پانی تھا، ریت تھی یا کچھ بھی نہیں تھا۔ میں وہاں تھا مگر نہیں تھا۔ تھا، ہوں نہیں۔ کیا مطلب۔ یہ سب وقتی بکواس ہے جو چل رہی ہے۔ مہنگائی مہنگائی۔ پچھلی حکومت میں سب چیزیں سستی تھیں۔ زندگی بھی۔ ابھی چیزیں مہنگی ہیں۔ زندگی … Read more

ایک بوند پانی

تحریر:محمد جمیل اختر وہ دریا کنارے پیدا ہوا تھا، پانیوں سے کھیلتے اس کا بچپن گزرا تھا۔ لیکن اب پورے 80 سال بعد وہ دریا کی خشک ریت پر پانی کی ایک بوند کے لیے ترس رہا تھا۔ دریا سوکھ کر ایک نالا بن چکا تھا جہاں قطار در قطار لوگ بالٹیاں لیے بیٹھے تھے۔اس … Read more

ایک دائرہ ہے زندگی

تحریر:محمد جمیل اختر یہ ایک دیگچی ہے جسے سڑک کے بیچوں بیچ کوئی رکھ کر چلا گیا ہے۔ آتے جاتے لوگوں کے قدموں سے ٹکرا کر کبھی یہ ایک طرف لڑھک جاتی ہے تو کبھی دوسری طرف۔ اس کا پیندا ہی گول ہے۔ یہ بھلا ایک جگہ مضبوطی سے کس طرح رُک سکتی ہے۔ یہ … Read more

اندھیرا

تحریر:محمد جمیل اختر ”یہ آواز کہاں سے آ رہی ہے؟“” کنویں سے…“”کون ہے؟“”میں ہوں۔“”میں کون؟“”میں ایک اندھا ہوں۔“”کنویں میں کیا کر رہے ہو؟“”پاؤں پھسل گیا تھا۔“”باہر آؤ…“”نہیں،یہاں باہر کی نسبت کم اندھیرا ہے…“

افسانہ: ڈسٹ بِن سے جھانکتی زندگی

تحریر: محمد جمیل اختر بشیر کا خیال ہے کہ یونہی موٹر سائیکل چلاتے چلاتے اُس کی عمر گزر جائے گی اور وہ کبھی بھی اِس سے زیادہ ترقی نہیں کر پائے گا حالانکہ آج سے پانچ سال پہلے اُس کے پاس صرف ایک سہراب سائیکل تھی…وہ بچپن سے خواب میں خود کو گاڑی چلاتے ہوئے … Read more