ایک دائرہ ہے زندگی

تحریر:محمد جمیل اختر یہ ایک دیگچی ہے جسے سڑک کے بیچوں بیچ کوئی رکھ کر چلا گیا ہے۔ آتے جاتے لوگوں کے قدموں سے ٹکرا کر کبھی یہ ایک طرف لڑھک جاتی ہے تو کبھی دوسری طرف۔ اس کا پیندا ہی گول ہے۔ یہ بھلا ایک جگہ مضبوطی سے کس طرح رُک سکتی ہے۔ یہ … Read more

دیوار

تحریر: محمد جمیل اختر ”کیا شہر کے چاروں طرف دیوار بنانی ہے ؟“”جی ہاں، چاروں طرف سے…“”کوئی دروازہ؟“”نہیں کوئی نہیں۔“”کوئی کھڑکی؟“”بالکل نہیں۔“”مگر پھر؟“”کسی اور کو بلاؤ، یہ دیوار نہیں بناسکتا۔“”نہیں، نہیں…!میں نے ایسا کب کہا؟“”ابھی۔“”میں نے تو کہا کہ لوگ باہر کیسے نکلیں گے؟“”اس کی فکر نہ کرو، انہیں معلوم ہی نہیں کہ وہ اندر … Read more

معلوم نہیں

تحریر: محمد جمیل اختر ”خواب دیکھ رہے ہو؟“”نہیں…“”نہیں دیکھ رہے؟“”نہیں ، ہاں مگر دیکھ رہا ہوں…“”اندھیرا ہے؟“”نہیں…“”نہیں ہے؟“”نہیں، ہاں ہے تو سہی…“”زخمی ہو؟“”نہیں…“”نہیں ہو؟“”ہوں تو…“”تم پہ ظلم ہوا ہے؟“”نہیں…“”نہیں ہوا؟“”ہوا تو ہے…“”وہاں قانون ہے؟“”نہیں…“”نہیں ہے؟“”ہے تو…“” کہاں ہو؟“”معلوم نہیں…“”نہیں معلوم؟“”نہیں!“

اندھیرا

تحریر:محمد جمیل اختر ”یہ آواز کہاں سے آ رہی ہے؟“” کنویں سے…“”کون ہے؟“”میں ہوں۔“”میں کون؟“”میں ایک اندھا ہوں۔“”کنویں میں کیا کر رہے ہو؟“”پاؤں پھسل گیا تھا۔“”باہر آؤ…“”نہیں،یہاں باہر کی نسبت کم اندھیرا ہے…“

پروفیسر شمیم احمد…افسانہ

تحریر:کشف بلوچ ”میں نے آج تک پروفیسر شمیم احمد جیسا آدمی نہیں دیکھا۔“جھنجھلاہٹ میں ڈوبی آواز سن کر میں نے حیرت سے آنکھیں سکیڑ کر ان حضرت کی طرف دیکھا جو شیلف کے دائیں جانب سٹول پر بیٹھے اپنا چشمہ صاف کررہے تھے۔اونچے لمبے بڑے ڈیل ڈول والے آدمی ماتھے سے لے کر تالو تک … Read more

نَویں پکھی…قیصر مشتاق

برکھا رُت کی ایک اور بارش تڑا تڑ جاری تھی، ویرانے کے نشیب تالاب کا منظر پیش کر رہے تھے، گُھپ اندھیرے میں جب کبھی آسمان پر بجلی چمکتی تو سارا بیابان لمحہ بھر کے لیے روشن اور چمکیلا ہوجاتا۔جھڑی ایسی لگی تھی کہ ہر رات میگھا خوب برستی رہتی، دن نکلنے پر جو بارش … Read more

شب وصل

تحریر: تنزیلہ احمد اسے اپنے بدن میں ٹیسیں اٹھتی محسوس ہوئیں۔ شاید بستر پر ایک ہی کروٹ لیٹے رہنے سے اس کا لاغر جسم تھک چکا تھا۔ شدید تکلیف کا احساس ہی تھا جس نے خوابیدہ ذہن کو بمشکل جاگنے پر مجبور کیا۔ نیند کی زیادتی کے باعث بوجھل آنکھیں دھیرے دھیرے کھلیں تو رفتہ … Read more