سنہری تتلی کہانی

تحریر: محمد فیصل علی جنگل میں ہر چیز معمول کے مطابق چل رہی تھی۔ چاروں طرف فطرتی حسن پھیلا ہوا تھا اور اس حسن سے فیض یاب ہونے والے جانور چہلیں کرتے نظر آرہے تھے۔ایک روز چڑیا کے گھر میں شور مچا تو آس پاس کے چرند پرند متوجہ ہوئے اور کان لگائے۔ چڑیا خوشی … Read more

مجسمہ ساز

تحریر: فلک زاہد ”طارق صاحب مبارک ہو آپ کو، اس بار بھی آپ کا شاہکار مجسمہ مقابلے میں اول آیا ہے۔“ ایک آدمی نے دراز قد آدمی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا۔”نبیل صاحب آپ کو پتا تو ہے ہم کتنی محنت کرتے ہیں مجسمے پر، اسی لیے تو کوئی ہماری برابری نہیں کر پاتا۔“ طارق … Read more

وجہ

wheat field

تحریر:نظیر فاطمہ ”اس سال پاکستان نے گندم کی قلت پوری کرنے کے لیے مختلف ممالک سے لاکھوں ٹن گندم درآمد کی۔“رضا نے اونچی آواز میں خبر پڑھی۔”تمھارا ملک تو زرعی نہیں ملک ہے؟“ڈیوڈ نے خبر سن کر تبصرہ کیا۔”ہاں تو؟“ رضا کا انداز سوالیہ تھا۔”زرعی ملک ہونے کے باوجود تم لوگ زرعی اجناس کی کم … Read more

حفاظت

تحریر:نظیر فاطمہ ”تم اپنے بیوی بچوں سے کتنا پیار کرتے ہو؟“ نادر نے سوال کیا۔”یہ کیسا سوال ہے، میں بھی اپنے بیوی بچوں سے بہت پیار کرتا ہوں۔“محمود کا لہجہ حیرت لیے ہوئے تھا۔”صرف پیار کرتے ہو یا ان کی حفاظت بھی کرتے ہو؟“نادر نے پھر سوال کیا۔”جن سے پیار کیا جاتا ہے، ان کی … Read more

شعور

man holding burning newspaper

تحریر:نظیر فاطمہ تینوں دوست تھے۔ تینوں کا تعلق مختلف سیاسی پارٹیوں سے تھا۔آج اکٹھے ہوئے تو لیڈر سے محبت پر بات ہونے لگی۔”میں اپنے لیڈر سے غیر مشروط طور پر پیار کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا۔“پہلے نے کہا۔”میں بھی اپنے لیڈر پر جان دیتا ہوں اور اسے ہمیشہ پسند کرتا رہوں گا۔“دوسرے نے کہا۔”تم … Read more

فروغ

تحریر: نظیر فاطمہ ”یہ این۔جی۔او ہمارے کلچر کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہے۔“عادل نے ایک بروشر میری طرف بڑھایا۔”میں بھی اس کا سرگرم رکن ہوں۔“ عادل نے مزید کہا۔”اس این۔جی۔او کے منتظمین کون کون ہیں؟“ میں نے بروشر کو اُلٹ پلٹ کر دیکھتے ہوئے کہا۔”یہ…یہ دیکھو…یہ پہلے صفحے کے آخر میں سب منتظمین … Read more

بجوکا…افسانہ

تحریر:سریندر پرکاش پریم چند کی کہانی کا ’’ہوری‘‘ اتنا بوڑھا ہو چکا تھا کہ اس کی پلکوں اور بھوؤں تک کے بال سفید ہو گئے تھے کمر میں خم پڑگیا تھا اور ہاتھوں کی نسیں سانولے کھردرے گوشت سے ابھر آئی تھیں۔اس اثناء میں اس کے ہاں دو بیٹے ہوئے تھے، جو اب نہیں رہے۔ … Read more

چُھن چُھن چُھن

تحریر: ڈاکٹر جمیل جالبی (سچ بیتی) وہ سردیوں کی ایک تاریک اور بھیانک رات تھی ۔ ہوا سائیں سائیں چل رہی تھی ۔ گھر کے صحن کا نیم اتنے زور سے ہل رہا تھا کہ جانو اب گرا، اب گرا۔ آٹھ بجے تھے مگر یوں محسوس ہو رہا تھا کہ جیسے آدھی رات گزر چکی … Read more

بھیانک انجام

تحریر:محمد فیصل علی ایک درخت کے اوپر ایک رحم دل کبوتر کا گھر تھا۔ وہ اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ خوشی خوشی رہ رہا تھا۔ ایک رات تیز طوفانی بارش ہوئی اور ہر طرف جل تھل ہو گیا۔ ہوا نے بہت سارے درخت گرا دیے تھے۔ کبوتر کا گھر چونکہ ایک گھنے جھنڈ کے … Read more

چاچا خیرو بکرا منڈی میں

تحریر :محمد فیصل علی چاچا خیرو کمال کے آدمی تھے، گاؤں والے تو خیر انہیں مانتے ہی تھے مگر اب ان کے کارنامے اخبارات میں بھی شائع ہونے لگے تھے۔ ابھی دو دن پہلے کی بات ہے کہ چاچا خیرو کھیت میں پانی لگائے ہوئے تھے، رات کا وقت تھا، پانی کی باری دو گھنٹے … Read more