میاں بلاقی کے کارنامے
مصنف: جاوید بسام

تبصرہ:عاطف حسین شاہ جاوید بسام دور حاضر کے ادیبوں میں اپنی منفرد شناخت رکھتے ہیں۔ ان کی کہانیوں میں بدیسی انداز جھلکتا ہے۔بیانیہ اس قدر لطیف اور سحر انگیز ہوتا ہے کہ پڑھنے والا اسی ماحول میں خود کو گھرا پاتا ہے۔ روایتی منظر کشی سے بہت ہٹ کر عکاسی کرتے ہیں۔ فطرت کو یوں … Read more

قلم کتاب…ایک شاہکار

تحریر:محمد عثمان ذوالفقار ہم سب ہی بچپن سے مختلف ادیبوں اور شاعروں کو پڑھتے آرہے ہیں ۔ مجھے جب کسی کی تحریر اچھی لگتی تھی تو اس رائٹر کے متعلق تجسس ہوتا تھا کہ وہ کیسا ہوگا؟ اس کی لکھائی کیسی ہوگی؟ اس کی شخصیت اور باتیں کرنے کا انداز کیسا ہوگا وغیرہ وغیرہ ۔ … Read more

اورینگ میڈان……..ایک جادوئی بحری بیڑا

تحریر: عاطف حسین شاہ آج ہم آپ کو ایک حیران کن دنیا کی سیر کرانے لے جا رہے ہیں۔ایک ایسی دنیا جو ہمارے تصورات کی حد سے پار وجود رکھتی ہے۔قدرت نے انسان کو اِس وسیع کائنات کے فہم و ادراک کے لیے عقل عطا کی ہے۔اِس کے باوجود پروردگار نے ہمارے گردوپیش کئی اسرارو … Read more

اُفتاد ___ عاطف حسین شاہ

”رول نمبر تیرہ!“سرغلام یاسین نے حاضری لیتے ہوئے باآوازبلند پکارا۔”حاضر جناب!“ایک بچہ تقریباً چیختے ہوئے بولا۔استاد صاحب نے اپنی موٹے شیشوں والی عینک کے اوپر سے دیکھا جو ان کے ستواں ناک کے آخری دہانے پر ٹکی ہوئی تھی۔ خوب تسلّی کرنے کے بعدانھوں نے حاضری کا سلسلہ آگے بڑھایا۔”رول نمبر چودہ!“”حاضر جناب!“اگلے بچے نے … Read more

سری کا چکر ___ عاطف حسین شاہ

اُس کے چہرے پر ہوائیاں اُڑرہی تھیں۔وہ ہانپتا،کانپتا گھر میں داخل ہوا۔ صحن میں پانی ہی پانی تھا۔ بارش کی وجہ سے سب کمرے کے اندر دبکے ہوئے تھے۔ اُس نے پلٹ کر اپنے پیچھے دیکھاتو اُسے وہ خطر ناک چیز نظر نہ آئی،جس کی وجہ سے وہ بھاگا تھا۔ یوں اُسے کچھ حوصلہ ملامگر … Read more

پانچ انگلیاں ___ عاطف حسین شاہ

چاروں سہیلیاں آج ایسے گم صم بیٹھی تھیں،جیسے کسی گہری سوچ میں غرق ہوں۔ اُن کے چہرے مسلسل اُداس رہنے کی وجہ سے مرجھا سے گئے تھے۔ بیتے لمحوں کو یاد کر کر کے وہ جی ہلکان کر رہی تھیں۔ وہی لمحے جب عروج بھی اُن کے گروپ کا حصہ تھی۔ ہنستے کھیلتے وقت جس … Read more

مُنا بنا چوزہ ___ عاطف حسین شاہ

بارشیں ہوئے کافی دن بیت گئے تھے۔اب ہرسو خشک سالی تھی۔ ہر ذی روح پیاسی تھی۔ پھر لوگوں کی دعائیں رنگ لے آئیں۔رب کی رحمت بارش کی صورت میں نازل ہوئی۔ رات بھر برسات جاری رہنے سے ہر سو جھل تھل مچ گئی۔ اگلی سویر آسمان نکھرا نکھرا لگ رہا تھاگویا ہرچیز دُھل کر صاف … Read more

پُراسرار نقطے ___ عاطف حسین شاہ

تینوں ستارے خوب چمک رہے تھے۔ مجھے یہ سمجھنے میں ذرا دیر نہ لگی کہ ان کا رُخ میری جانب تھا۔ پھر جیسے جیسے وہ میرے قریب ہورہے تھے ان کی روشنی مدھم ہوتی جا رہی تھی۔ مجھے روشنی کے اس بدلاؤ کو سمجھنے کا موقع نہ مل سکا کیوں کہ میری آنکھیں اب واضح … Read more

جُدائی کا احساس ___ عاطف حسین شاہ

بلال ہفتم جماعت کا طالب علم تھا۔ وہ والدین کا اکلوتا بیٹا ہونے کی بنا پر بہت ہی لاڈلا اور چہیتا تھا۔ بلال کے والدین اُس کی ہر جائز اور ناجائز خواہش پورا کرنے کی کوشش میں رہتے تھے۔بے جا لاڈ پیار نے بلال کو بہت شرارتی بنا دیاتھا۔ وہ اب ایسی حرکتیں کرتا رہتا،جن … Read more

پر اسراردرخت ___ عاطف حسین شاہ

وہ ایک اندھیری رات تھی۔آسمان تاروں سے محروم دکھائی دیتا تھا۔چاند پر اماوس کی راتوں کا پہرہ تھا،اس لیے ہر سو گہری تاریکی چھائی ہوئی تھی۔ہاتھ کو ہاتھ سجھائی نہیں دے رہا تھا۔دہشت زدہ ماحول میں جیت کی امنگ لیے وقار بلا خوف وخطر میدان میں اتر چکا تھا۔موبائل کی محدود روشنی کے سہارے وہ … Read more