107 شیئر کریں محاورے اور ضرب الامثال ایڈمن جون 12, 2022June 22, 2022 0 تبصرے 13 Created on جون 12, 2022 By عاطف حسین شاہ محاورے اور ضرب الامثال اردو زبان میں استعمال ہونے والے دل چسپ محاوروں اور ضرب الامثال پر مبنی آزمائش تیار کی گئی ہے، محاورے اور ضرب الامثال عبارت کے حسن میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔ 1 / 50 ”جمع کے ڈبو آنکھیں کھولو“ سے کیا مراد ہے؟ دغا باز کے ہاتھوں لٹنے والے کو غفلت سے جگانا غفلت سے جگانا نیند سے جگانا غلطی کا احساس دلانا 2 / 50 ”زانوئے تلمذ تہ کرنا“ محاورہ کا مفہوم کیا ہے؟ غور و فکر کرنا شاگرد ہونا گھٹنوں کے بل بیٹھنا کام ختم کرنا 3 / 50 ”طشت ازبام ہونا“ محاورہ سے کیا مراد ہے؟ ہوا میں لہرانا گالم گلوچ کرنا ظاہر ہونا صلح کرنا 4 / 50 ”پرانا ٹھیکرا اور قلعی کی بھڑک“ کا مطلب بتائیے۔ پرانا مقام شرافت تاریخی عمارت وہ بوڑھی عورت جو جوانوں کی سی وضع اختیار کرے 5 / 50 ”طوطی بولنا“ کا مطلب بتائیے۔ طوطوں کا باتیں کرنا شہرت ہونا بلند آواز سے گفتگو کرنا راز کھل جانا 6 / 50 ”پکے آم کے ٹپکنے کا ڈر“ سے کیا مراد ہے؟ پکا آم کسی بھی وقت گر سکتا ہے بوڑھے آدمی کے مرنے کا خطرہ فصل کا پکنا محنت کا پھل کھانا 7 / 50 ”قلعی کھل جانا“ سے کیا مراد ہے؟ اصلیت ظاہر ہونا قلعہ بند ہونا پھول کھلنا آنکھیں کھل جانا 8 / 50 "پیسہ گانٹھ کا بیٹا پیٹ کا" سے کیا مراد ہے؟ جیب کا پیسہ ہی کام آتا ہے سگا بیٹا ہی کام آتا ہے الف اور ب دونوں مطلب پرست انسان 9 / 50 "لتے لینا" کا کیا مطلب ہے؟ ٹانگیں پکڑنا آڑے ہاتھوں لینا معاوضہ وصول کرنا ادھار لینا 10 / 50 "ناس ہونا" سے کیا مراد ہے؟ تباہ ہونا کام کی تکمیل خوف زدہ ہونا بھاگ جانا 11 / 50 "آپ کاج مہا کاج" سے کیا مراد ہے؟ کام کو مکمل کرنا اپنا کام کسی کو سپرد کرنا اپنا کام مشکل لگتا ہے اپنا کام اپنے ہاتھ سے ہی اچھا ہوتا ہے 12 / 50 "ہوائیاں اُڑنا" سے کیا مراد ہے؟ ہوا سے باتیں کرنا ہوا میں اُڑنا پریشان ہونا عزت پانا 13 / 50 ”دانتوں میں تنکا لینا“ سے کیا مراد ہے؟ امان مانگنا اطاعت کرنا عاجزی کرنا سبھی 14 / 50 ”یک جان دو قالب“ سے کیا مراد ہے؟ دل کا دھڑکنا دو بندوں کے درمیان گہری دوستی ایک جسم میں دو دل دل کا بے جان ہو جانا 15 / 50 ”خون پانی ہونا“ محاورہ سے کیا مراد ہے؟ بے حد تکلیف پہنچنا پسینہ بہانا تنگ ہونا بہت محنت کرنا 16 / 50 ”لنگڑی کٹو آسمان پر گھونسلا“ سے کیا مراد ہے؟ چھوٹا منہ بڑی بات ناکام کوشش اپنی لیاقت سے بڑھ کر کام کرنا آسمان میں اڑنا 17 / 50 ”حال حال ہونا“ سے کیا مراد ہے؟ خوش ہونا پریشان ہونا راز ظاہر ہونا حیران ہونا 18 / 50 ”جنم نہ دیکھا بوریا سپنے آئی کھاٹ“ مثل سے کیا مراد ہے؟ غریبی میں امیروں کی ریس کرنا خواب میں امارت دیکھنا خواب میں بڑی عمارت کا مالک ہونا خیالی پلاؤ 19 / 50 ”ایک پنتھ دو کاج“ سے کیا مراد ہے؟ برابر بانٹنا ایک تدبیر میں دو کام انجام دینا ہر آدمی کا اپنا خیال ہونا دو میں سے ایک کام کا انتخاب 20 / 50 ”ٹاپ سہارنا“ سے کیا مراد ہے؟ مصیبت برداشت کرنا بہت تیز چلنا گھوڑا دوڑ سست چال 21 / 50 ”پاپی کی ناؤ ڈوبی پر ڈوبی“ مثل سے کیا مراد ہے؟ گناہ گار کی کشتی ڈوب کر رہتی ہے گناہ گار مزید گناہ کرتا چلا جاتا ہے برائی کا نتیجہ ضرور نکلتا ہے ان میں سے کوئی بھی نہیں 22 / 50 ”فاتحہ نہ درود، کھا گئے مردود“ سے کیا مراد ہے؟ کسی شے کا عبث ضائع ہونا بھول جانا مال لوٹنا دعا سلام سے بھی جانا 23 / 50 ”آلتی پالتی مارنا“ کا کیا مطلب ہے؟ چوکڑی مار کر بیٹھنا اِدھر اُدھر کی باتیں کرنا کاہل آدمی پھرتیلا آدمی 24 / 50 ”کالا منہ کریل کے دانت“ سے کیا مراد ہے؟ سیاہ کار بہت خوب صورت سب باتیں بگڑی ہوئی ہیں کاہل شخص 25 / 50 ”سمندر بلونا“ محاورہ ہے، اس کا مطلب بتائیے۔ سمندر میں مچھلیاں پکڑنا نہایت تلاش و جستجو کرنا سمندر کا تیراک ہونا سمندری جھاگ حاصل کرنا 26 / 50 ”مالِ مفت دلِ بے رحم“ سے کیا مراد ہے؟ دوسروں کا مال بے دریغ استعمال کرنا جان داروں پر رحم کرنا مال و دولت ہتھیانا جان داروں پر رحم نہ کرنا 27 / 50 ”ہاتھ ملنا“ سے کیا مراد ہے؟ سخت درد محسوس کرنا افسوس کرنا دوستی کرنا ہاتھ صاف کرنا 28 / 50 ”تازی مارا، ترکی کانپا“ مثل سے کیا مراد ہے؟ شرارت کی سزا ملنا ترکی جانا اور شرارت کرنا ایک کی سزا دوسرے کی عبرت شریف آدمی کو بلاوجہ سزا ملنا 29 / 50 "مرغ کی ایک ٹانگ" سے کیا مراد ہے؟ خلاف دستور کام کرنا اپنا مطلب نکالنا اپنی بات پر اڑے رہنا ان میں سے کوئی بھی نہیں 30 / 50 "الٹے بانس بریلی کو" سے کیا مراد ہے؟ مصیبت سے نجات حاصل کرنا بے فائدہ کام کرنا بہت زیادہ خرچ کرنا حقیقت کا سامنے آنا 31 / 50 "دو بدو ہونا" سے کیا مراد ہے؟ مقابل ہونا دو اور دوچار نفرت کرنا ظلم و تشدد کرنا 32 / 50 "الٹے کانٹے تولنا" سے کیا مراد ہے؟ الٹا تولنا حق ناحق بری قسمت کم تولنا 33 / 50 "کبھی تولہ کبھی ماشہ" سے کیا مراد ہے؟ وزن برابر نہ ہونا غیر مستقل مزاج رنگ بدلنا بیر رکھنا 34 / 50 "جھل کھانا" کا مفہوم بتائیے: رشک کرنا حسد کرنا خوشامد کرنا ریاکاری 35 / 50 " کاٹھ کا الو" سے کیا مراد ہے؟ احمق نادان منحوس سبھی 36 / 50 "دس انگلی دس چراغ" مثل سے کیا مراد ہے؟ پکا ساتھ مضبوط گرفت زیادہ روشنی ہر فن میں کامل 37 / 50 "پاپڑ بیلنا" سے کیا مراد ہے؟ دھوکا دینا ذلیل کرنا مصیبت برداشت کرنا بہت زیادہ تھک جانا 38 / 50 "عقل کا اندھا گانٹھ کا پورا" مثل سے کیا مراد ہے؟ عقل مند امیر بے وقوف مال دار پاگل امیر عقل مند امیر 39 / 50 "کشتوں کے پشتے لگ جانا" سے کیا مراد ہے؟ لاشوں کے ڈھیر لگ جانا بہت خون خرابہ ہونا ہنگامی حالت کا اعلان ہونا الف اور ب دونوں 40 / 50 "دال نہ گلنا" سے کیا مراد ہے؟ سکون نہ ملنا کامیابی نہ ہونا دال کچی رہ جانا موقع ہاتھ سے جانا 41 / 50 "سانچ کو آنچ نہیں" سے کیا مراد ہے؟ شعلے بھڑکنا بہادر کبھی نہیں ڈرتا آگ بجھانا مشکل امر ہے سچائی سے کوئی نقصان نہیں ہوتا 42 / 50 "آتما ٹھنڈی کرنا" سے کیا مراد ہے؟ بھوکے کا پیٹ بھرنا بہت خوش ہونا بدلہ لینا روح خوش ہو جانا 43 / 50 "ہاتھ کنگن کو آرسی کیا" عام ضرب المثل ہے، اس کا مفہوم بتائیے۔ زیور، نقدی نازک مزاج کو بوجھ اٹھانے کی کیا ضرورت جو کچھ ظاہر و عیاں ہے، اس کا بیان کرنا فضول ہے صلح صفائی سے بات بنتی ہو تو جھگڑا کیوں کیا جائے 44 / 50 "چھے پانچ کرنا" سے کیا مراد ہے؟ حیران ہونا باتیں بنانا شرارت کرنا مندرجہ بالا سبھی 45 / 50 "سبک سر ہونا" سے کیا مراد ہے؟ سر پہ کفن باندھنا ذلیل و کمینہ ہونا کام سرانجام دینا بدحواس ہونا 46 / 50 "مہر ہے پر دودھ نہیں" مثل سے کیا مراد ہے؟ بڑی ظاہرداری ہے لینا دینا کچھ نہیں کسی پر اعتبار کرنا خاموش رہنا محبت و شفقت 47 / 50 "دامن تر ہونا" محاورہ ہے، اس کا کیا مطلب ہے؟ بدنام ہونا ملوث ہونا ثواب کمانا گناہ گار ہونا 48 / 50 "دانہ بدلی کرنا" محاورہ سے کیا مراد ہے؟ پیار کرنا بوس و کنار کرنا الف اور ب دونوں چونچ میں ہوا لے کر دوسرے پرندے کو دینا 49 / 50 "مینڈکی کو بھی زکام ہوا" مثل سے کیا مراد ہے؟ شدید زکام ہونا دیر تک سونا شیخی مارنا اوقات سے زیادہ خرچ کرنا 50 / 50 "طویلے کی بلا بندر کے سر" سے کیا مراد ہے؟ قصور کسی کا سزا کوئی پائے کسی کی تعریف کرنا کسی کا انعام وصول کرنا سر ٹکرانا Your score is The average score is 58% LinkedIn Facebook Twitter VKontakte 0% دوبارہ شروع کریں Related اگر آپ کو یہ تحریر پسند آئی ہے تو براۓ مہربانی اسے اپنے دوستوں اور عزیزوں کے ساتھ بھی شئیر کریں ۔۔۔ جزاک اللہ خیراً