سنہری تتلی کہانی

تحریر: محمد فیصل علی جنگل میں ہر چیز معمول کے مطابق چل رہی تھی۔ چاروں طرف فطرتی حسن پھیلا ہوا تھا اور اس حسن سے فیض یاب ہونے والے جانور چہلیں کرتے نظر آرہے تھے۔ایک روز چڑیا کے گھر میں شور مچا تو آس پاس کے چرند پرند متوجہ ہوئے اور کان لگائے۔ چڑیا خوشی … Read more

آلو پراٹھا

تحریر:سلمان یوسف سمیجہ ”امی! آج میں پھر آلو کا پراٹھا لے کر جاؤں گا اسکول؟“ پُھولے پُھولے گالوں والے عبدالہادی عرف مونُو نے نتھنے پُھلائے۔”جی بیٹا!“ ٹفن میں آلو کا پراٹھا رکھتی امی مسکرا دیں۔”آلو کے پراٹھے کھا کھا کر تو میرا منہ کا ذائقہ ہی خراب ہوگیا ہے، بلکہ میرا منہ ہی آلو جیسا … Read more

نیکی ڈے…مہوش اسد شیخ

” ہیپی ٹیچر ڈے!“سر ابرار کے کمرہ جماعت میں داخل ہوتے ہی بچوں نے انہیں پرتپاک انداز میں ٹیچر ڈے کی مبارک باد پیش دی۔ پہلے تو انہوں نے حیرت سے سب کو دیکھا پھر دھیرے سے مسکرا دیے۔”اچھا تو آج ٹیچر ڈے ہے۔ لائیے پھر میرا گفٹ…کیا لائے ہیں آپ میرے لیے؟“انہوں نے گفٹ … Read more

مخلص…محسن حیات شارف

دروازے پر ہونے والی دستک نے میڈم تبسم کو چونکا دیا۔ وہ اس وقت جماعت پنجم میں موجود تھیں اور بچوں کا ہوم ورک چیک کر رہی تھیں۔ انھوں نے کاپیوں سے نظر اٹھا کر دروازے کی سمت دیکھا۔ وہاں آیا موجود تھیں۔ وہ ان کے لیے پرنسپل صاحبہ کا پیغام لائی تھیں۔ انھیں چھٹی … Read more

ماں… سیدہ بشریٰ نور

مس ثانیہ ایک چھوٹے سے گاؤں کے پرائمری اسکول میں جماعت پنجم کی اُستانی تھیں۔ اُن کی ایک عادت تھی کہ وہ جماعت میں داخل ہوتے ہی ”عزیز طلبا السلام علیکم!“ کہا کرتی تھیں۔ حقیقت تو یہ تھی کہ وہ جماعت کے سبھی طلبا کو عزیز بالکل نہیں سمجھتی تھیں۔ اُسی جماعت میں ایک وسیم … Read more

زروا اور مس شاہین…. تنزیلہ یوسف

”مس شاہین کو دیکھا؟“ زروا سخت غصے میں تھی۔”کیوں بھئی کیا ہوگیا؟“مجھے اس کا غصے میں آجانا حیران کررہا تھا۔”تین سال ہمیں پڑھایا، کبھی کسی قسم کا فیشن نہ کیا۔ میں اور میری ہم جماعت لڑکیاں انھیں اپنے لیے رول ماڈل سمجھتی تھیں۔“”ارے بھئی! یہی تو میں بھی پوچھ رہی ہوں کہ اب ایسا کیا … Read more

کہانی کی حقیقت ___ محسن حیات شارف

اس نیلی چمک دار آنکھوں والی بچی کا آج اسکول میں پہلا دن تھا۔ وہ معلمہ صائمہ کے ساتھ ابھی جماعت میں داخل ہوئی تھی۔ اُستانی صاحبہ نے تعارف کرواتے ہوئے اس کا نام نیلم بتایا۔ ایک بنچ پر ایک بچی بیٹھی تھی۔ اس کے ساتھ دوسری بچی کی جگہ خالی تھی۔ اس بچی نے … Read more

اُفتاد ___ عاطف حسین شاہ

”رول نمبر تیرہ!“سرغلام یاسین نے حاضری لیتے ہوئے باآوازبلند پکارا۔”حاضر جناب!“ایک بچہ تقریباً چیختے ہوئے بولا۔استاد صاحب نے اپنی موٹے شیشوں والی عینک کے اوپر سے دیکھا جو ان کے ستواں ناک کے آخری دہانے پر ٹکی ہوئی تھی۔ خوب تسلّی کرنے کے بعدانھوں نے حاضری کا سلسلہ آگے بڑھایا۔”رول نمبر چودہ!“”حاضر جناب!“اگلے بچے نے … Read more

خدا کا کنبہ
محسن حیات شارف۔ مٹھہ ٹوانہ خوشاب

boys, kids, children-286245.jpg

کمرہ جماعت میں سناٹا چھایا ہوا تھا۔ مس تبسم ریاضی کے سوال سمجھا رہی تھیں۔ ان کا رعب و دبدبہ پورے اسکول میں مشہور تھا۔ سب بچے ان کی طرف متوجہ تھے لیکن ہادی بے چین نظر آرہا تھا۔ وہ اپنے دوست طاہر کو کچھ بتانا چاہتا تھا لیکن وہ دوسرے سیکشن میں پڑھتا تھا۔ … Read more