117

سانپ کے فائدے

کہتے ہیں کہ چور اور سانپ کا نام ہی انسان کو دہشت زدہ کر دیتا ہے اور اگر یہ کہا جائے کہ دوسرے جان داروں میں سانپ کو انسان کا سب سے خطرناک دشمن سمجھا جاتا ہے تو شاید بے جا نہ ہو۔ اس لیے یہ سوچنا کہ سانپ ہمیں کون سے فائدے دیتا ہے، بڑا عجیب بلکہ کسی حد تک حماقت لگتا ہے۔ لیکن قدرت نے کوئی چیز بھی ایسی پیدا نہیں کی جو ہمارے لیے فائدہ بخش نہ ہو اور یہ حقیقت ہے کہ سانپ بھی کئی پہلوؤں سے ہمارے لیے مفید ہیں۔
جی ہاں! سانپ ہمارے لیے بہت مفید ہیں۔ کیوں کہ یہ گھریلو چوہوں، سحرائی چوہوں اور نقصان دہ کیڑوں کو کھاتے ہیں۔ یہ بات سچ ہے کہ سانپ پرندوں کے بچوں اور فائدہ مند مینڈکوں کو بھی کھا جاتے ہیں لیکن ان کے بہت سے اچھے کام، ان کی چند برائیوں کی تلافی کر دیتے ہیں۔ سانپ کی کھال عورتوں کے دستی بیگ اور جوتے بنانے کے کام آتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں