اچکن کی سلائی…کہانی

تحریر: یونس جاوید چھوٹے نواب کی سالگرہ سر پر آ گئی تھی۔ اس کا اصل نام تو چاند مرزا تھا مگر سب اسے چھوٹا نواب کہتے تھے۔ وہ اکلوتا بیٹا تھا، اس لیے نواب صاحب اور ان کے سارے ملازم چھوٹے نواب سے پیار کرتے تھے۔ ایسے لاڈلے بچے کی سالگرہ کی تیاریاں کوئی معمولی … Read more

بھاشلو… کہانی

تحریر:علی اکمل تصور ”امی جان! آپ مجھے کیوں روک رہی ہیں؟“”اس میں تمھاری بہتری ہے بیٹا!“”آپ کیوں نہیں سمجھتیں کہ میں اب بچہ نہیں رہا۔“”میں سمجھتی ہوں بیٹا!سمجھتی ہوں کہ اب تم بڑے ہو گئے ہو مگر تم سمجھنے کی کوشش نہیں کر رہے کہ میں تمھاری بھلائی چاہتی ہوں۔“”مجھے تو لگتا ہے کہ آپ … Read more

بوڑھا گورکن…خوف ناک کہانی

تحریر:فلک زاہد ”موت برحق ہے، ایک دن تو بہرحال ضرور آنی ہے۔“ بوڑھے گورکن نے ایک سرد آہ بھر کر کہا اور پھر اپنے پالتو کتے ٹامی سے مخاطب ہوا:”ٹامی! تم تو جانتے ہی ہو کچھ لمحوں کے بعد پھر سے ہیلووین کی ہولناک رات کا آغاز ہوجائے گا۔“ٹامی زبان نکالے اس کی بات اس … Read more

چُھن چُھن چُھن

تحریر: ڈاکٹر جمیل جالبی (سچ بیتی) وہ سردیوں کی ایک تاریک اور بھیانک رات تھی ۔ ہوا سائیں سائیں چل رہی تھی ۔ گھر کے صحن کا نیم اتنے زور سے ہل رہا تھا کہ جانو اب گرا، اب گرا۔ آٹھ بجے تھے مگر یوں محسوس ہو رہا تھا کہ جیسے آدھی رات گزر چکی … Read more

کون زیادہ چالاک ہے؟

تحریر:افشاں اقبال لومڑی بی کو اپنی عقل پر بڑا غرور تھا۔ وہ اپنے آپ کو عقل کُل سمجھتی تھی اور کسی حد تک یہ درست بھی تھا کیونکہ جنگل کے سب جانور اس کی باتوں میں آ کر بے وقوف بن چکے تھے۔لومڑی دو دنوں سے بھوکی تھی، اسے اس کی پسند کا شکار نہیں … Read more

گڑیا کا گبلو ___ تنزیلہ احمد

معمول کے مطابق دوپہر کے وقت اسکول سے گھر آتے ہی گڑیا نے بستہ کمرے میں مخصوص جگہ پر رکھنے کے بعد باورچی خانے میں جھانکا تھا۔”السلام علیکم امی!“”وعلیکم السلام بچے! کیسا گزرا دن؟“ امی نے ہنڈیا میں چمچ چلاتے ہوئے مسکرتے ہوئے پوچھا۔”بہت اچھا!“ ماں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وہ وہیں بیٹھ … Read more

نقاب پوش نوکرانیاں__The Masked Cleaning Ladies of Om__By John Coldwell__ ترجمہ: گل رعنا صدیقی

محل کو ایک نہایت سنگین مسئلہ اس وقت درپیش ہوا جب صفائی کرنے والی ملازمہ نے ملکہ کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا۔”میں اب یہاں مزید کام نہیں کر سکتی! اس محل کو صاف رکھنا کسی ایک بندے کے بس کی بات نہیں ہے۔“شاہی نوکرانی نے کہا۔اس نے اپنا استعفیٰ ملکہ نورا کو پیش کیا … Read more

خیالی پلاؤ ___ انعم توصیف

”بس، بس! اب یہ ہی مشہور ہونے اور پیسے کمانے کا بہترین طریقہ ہے۔“اقبال صاحب عرف چاچا خیالی پلاؤ نے اپنے ہاتھ میں پکڑے رسالے کو دیکھتے ہوئے، خیالوں کی دنیا میں جا کر پلاؤ پکانا شروع کر دیا تھا۔”چاچا جی! خیریت؟ پیسے کمانے کا اب کون سا نیا طریقہ ذہن میں آیا ہے؟“اخبار کے … Read more

اُفتاد ___ عاطف حسین شاہ

”رول نمبر تیرہ!“سرغلام یاسین نے حاضری لیتے ہوئے باآوازبلند پکارا۔”حاضر جناب!“ایک بچہ تقریباً چیختے ہوئے بولا۔استاد صاحب نے اپنی موٹے شیشوں والی عینک کے اوپر سے دیکھا جو ان کے ستواں ناک کے آخری دہانے پر ٹکی ہوئی تھی۔ خوب تسلّی کرنے کے بعدانھوں نے حاضری کا سلسلہ آگے بڑھایا۔”رول نمبر چودہ!“”حاضر جناب!“اگلے بچے نے … Read more

کالی برساتی

woman, red, girl-1905529.jpg

تحریر:فلک زاہد جرمنی کے خوب صورت و پرسکون قصبے لیونابرگ میں جیک وارنر حال ہی میں منتقل ہوا تھا۔ وہ پچیس چھبیس سال کا خوبرو و وجیہہ نوجوان تھا۔ اس نے ابھی ابھی اپنی ہاؤس جاب مکمل کی تھی اور لیونابرگ قصبے کے ایک ہسپتال میں بطور ڈاکٹر تعینات ہوگیا تھا۔ وہ اپنی فیملی کو … Read more