رین بو…علی اکمل تصور

اُس وقت وہ اپنی امی جان کے نرم گرم پروں تلے دُبکا بیٹھا تھا۔ اُن کا گھر ایک درخت کے تنے میں تھا۔ گھر میں داخل ہونے کے لیے ایک گول سوراخ موجود تھا۔ اُس کی نظریں سوراخ پر جمی ہوئی تھیں۔ سوراخ کے باہر نظر آنے والا منظر بڑا دل فریب تھا۔ رات ہو … Read more

مخلص…محسن حیات شارف

دروازے پر ہونے والی دستک نے میڈم تبسم کو چونکا دیا۔ وہ اس وقت جماعت پنجم میں موجود تھیں اور بچوں کا ہوم ورک چیک کر رہی تھیں۔ انھوں نے کاپیوں سے نظر اٹھا کر دروازے کی سمت دیکھا۔ وہاں آیا موجود تھیں۔ وہ ان کے لیے پرنسپل صاحبہ کا پیغام لائی تھیں۔ انھیں چھٹی … Read more

ننھے نے سلیٹ خریدی… احمد ندیم قاسمی

ننھا عزیز سر پر ایک غلیظ سا بستہ رکھے تھکے تھکے قدم اٹھائے ہولے ہولے گنگناتا جا رہا تھا: تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا!کیسی زمیں بنائی کیا آسماں بنایا! اس نے اچانک قدم روک لیے اور زمین کو بڑی سنجیدگی سے دیکھنے لگا پھر بستے کو دونوں ہاتھوں سے تھام کر اوپر … Read more

ماں… سیدہ بشریٰ نور

مس ثانیہ ایک چھوٹے سے گاؤں کے پرائمری اسکول میں جماعت پنجم کی اُستانی تھیں۔ اُن کی ایک عادت تھی کہ وہ جماعت میں داخل ہوتے ہی ”عزیز طلبا السلام علیکم!“ کہا کرتی تھیں۔ حقیقت تو یہ تھی کہ وہ جماعت کے سبھی طلبا کو عزیز بالکل نہیں سمجھتی تھیں۔ اُسی جماعت میں ایک وسیم … Read more

انوکھا مُرّبا… قیصر مشتاق

اسکول کے آہنی دروازے سے کسی نے اسے ”موٹا بندر“ کہہ کر اس کا مذاق اڑایا تھا۔ روز کی طرح آج بھی وہ سکول سے اکتاہٹ زدہ چہرہ لیے لوٹا تو اسے گھر میں کچھ غیر معمولی ماحول کا سامنا کرنا پڑا۔ امی ابو جلدی جلدی کچھ سامان پیک کر رہے تھے اور ایک طرف … Read more

منصف…علی اکمل تصور

یہ گاؤں شہر سے دور، بہت ہی دور تھا۔ یہاں نہ کوئی تھا نہ تھا، نہ ہی کوئی تھانے دار۔ گاؤں میں جب بھی کوئی جرم ہوتا تھا تو انصاف کے لیے فیصلہ گاؤں کی پنچایت کرتی تھی۔ یہ پنچایت کل پانچ آدمیوں پر مشتمل تھی۔یہ دو آدمی تھے جن کی عزت گاؤں کے تمام … Read more

گڑیا کا گبلو ___ تنزیلہ احمد

معمول کے مطابق دوپہر کے وقت اسکول سے گھر آتے ہی گڑیا نے بستہ کمرے میں مخصوص جگہ پر رکھنے کے بعد باورچی خانے میں جھانکا تھا۔”السلام علیکم امی!“”وعلیکم السلام بچے! کیسا گزرا دن؟“ امی نے ہنڈیا میں چمچ چلاتے ہوئے مسکرتے ہوئے پوچھا۔”بہت اچھا!“ ماں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وہ وہیں بیٹھ … Read more

نقاب پوش نوکرانیاں__The Masked Cleaning Ladies of Om__By John Coldwell__ ترجمہ: گل رعنا صدیقی

محل کو ایک نہایت سنگین مسئلہ اس وقت درپیش ہوا جب صفائی کرنے والی ملازمہ نے ملکہ کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا۔”میں اب یہاں مزید کام نہیں کر سکتی! اس محل کو صاف رکھنا کسی ایک بندے کے بس کی بات نہیں ہے۔“شاہی نوکرانی نے کہا۔اس نے اپنا استعفیٰ ملکہ نورا کو پیش کیا … Read more

کالی برساتی

woman, red, girl-1905529.jpg

تحریر:فلک زاہد جرمنی کے خوب صورت و پرسکون قصبے لیونابرگ میں جیک وارنر حال ہی میں منتقل ہوا تھا۔ وہ پچیس چھبیس سال کا خوبرو و وجیہہ نوجوان تھا۔ اس نے ابھی ابھی اپنی ہاؤس جاب مکمل کی تھی اور لیونابرگ قصبے کے ایک ہسپتال میں بطور ڈاکٹر تعینات ہوگیا تھا۔ وہ اپنی فیملی کو … Read more