رین بو…علی اکمل تصور

اُس وقت وہ اپنی امی جان کے نرم گرم پروں تلے دُبکا بیٹھا تھا۔ اُن کا گھر ایک درخت کے تنے میں تھا۔ گھر میں داخل ہونے کے لیے ایک گول سوراخ موجود تھا۔ اُس کی نظریں سوراخ پر جمی ہوئی تھیں۔ سوراخ کے باہر نظر آنے والا منظر بڑا دل فریب تھا۔ رات ہو … Read more

ڈینی…علی اکمل تصور

یہ ہزاروں برس پہلے کی بات ہے۔ دنیا تب بھی اتنی ہی خوبصورت تھی۔ سمندر نیلگوں تھا۔ پہاڑوں سے آبشاریں گرتی تھیں۔ جنگل تھے۔ سبز میدان تھے۔ معطر فضا تھی۔ جانور تھے۔ پرندے تھے۔ حشرات تھے۔ اگر کچھ نہیں تھا تو انسان نہیں تھا۔ ابھی زمین پر انسان کی آمد نہیں ہوئی تھی۔ زمین پر … Read more

منصف…علی اکمل تصور

یہ گاؤں شہر سے دور، بہت ہی دور تھا۔ یہاں نہ کوئی تھا نہ تھا، نہ ہی کوئی تھانے دار۔ گاؤں میں جب بھی کوئی جرم ہوتا تھا تو انصاف کے لیے فیصلہ گاؤں کی پنچایت کرتی تھی۔ یہ پنچایت کل پانچ آدمیوں پر مشتمل تھی۔یہ دو آدمی تھے جن کی عزت گاؤں کے تمام … Read more

بھگوڑا…علی اکمل تصور

وقاص کی عادت تھی، وہ بیٹھے بٹھائے گھر سے غائب ہو جاتا تھا، اسکول سے غائب ہو جایا کرتا تھا۔ یہ روز کا معمول تھا۔ ایسے میں سکول میں استاد جی اور گھر میں امی ابو پریشان ہو جاتے تھے۔ استاد جی چند ہوشیار طالب علموں کو اس کی تلاش میں روانہ کرتے تھے، پھر … Read more

پکھی۔۔۔علی اکمل تصور

کرمو کے ہاتھوں میں کلہاڑی موجود تھی۔ کلہاڑی کی دھار دھوپ میں چمک رہی تھی۔ آج وہ فیصلہ کر کے آیا تھا کہ روز کی اس مصیبت سے ہمیشہ کے لیے نجات حاصل کر لے گا۔ گاؤں میں اس نے ٹال والے سے بات کر لی تھی۔ وہ بدلے میں پرکشش رقم دینے کے لیے … Read more

ماں ___ علی اکمل تصور

ان دونوں بہنوں کی ماں مر چکی تھی۔ قحط سالی کی وجہ سے پانی کی قلت تھی۔ چھوٹی بہن کو پیاس ستا رہی تھی۔ اسے روتا دیکھ کر بڑی بہن پانی کی تلاش میں نکلی۔خود نہیں پیا اس کے لیے لے کر آئی۔ چھوٹی بہن پانی پی رہی تھی… بڑی بہن بولی: ”پیو…پیو…ماں تو میری … Read more

حلال ___ علی اکمل تصور

”کیا ہوا بہن…؟“ ”کیا بتاؤں…! دانہ دنکا چن رہی تھی کہ ایک انسان نے مجھے پکڑ لیا اور میری ٹانگ ہی کاٹ لی…!“”شکر کرو بہن، تمہاری جان بچ گئی…! یہاں تو بھائی بھائی کا گلا کاٹ رہا ہے… انسان تو حرام کھانے سے بھی نہیں گھبراتا… تم تو پھر حلال ہو…!“

اپنے جیسا ___علی اکمل تصور

”کہاں جا رہے ہو..؟“ ”مجھے حکم ملا ہے…ایک انسان کی نشاندہی کی گئی ہے… مجھے اس کے وجود میں سرایت کرنا ہے…اور پھر خوب ہنگامہ برپا کرنا ہے…“وہ چلا گیا۔ تھوڑی دیر بعد اس کی واپسی ہوئی۔ وہ بہت خوش نظر آ رہا تھا۔”اتنی جلدی واپس لوٹ آئے..؟“”ہاں…اس انسان کے وجود میں سرایت کرنے کی … Read more

کاسہ ___علی اکمل تصور

اشارہ بند تھا،وہ سگنل پر رک گیا۔ چند افراد اس کی طرف دیکھ کر ہنسنے لگے۔اس کا مذاق اڑانے لگے۔دیکھنے میں عجیب لگتا تھا۔ کندھے پر سکول بیگ اور بازؤوں کے درمیان پاپڑوں کے بہت سے پیکٹ….اب وہ جوش سے بولا،”اس میں ہنسنے والی کیا بات ہے…؟میرے ابو اللہ کو پیارے ہو گئے… میری امی … Read more

کھلونا ___ علی اکمل تصور

اتنے دن ہوگئے، امی سے کہہ رہا ہوں کہ مجھے کھلونا دلا دیں مگر وہ تو بات ہی نہیں سنتی۔ مجھے انگلی سے لگائے سارا دن لوگوں کے گھروں میں آتی جاتی رہتی ہے۔ اپنے گھر کی تو صفائی نہیں کرتی مگر لوگوں کے گھروں میں صفائی بھی کرتی ہے اور برتن بھی دھوتی ہے۔ … Read more