قسمت کے کھیل ___ رخسانہ محفوظ

وہ ایک کالی کلوٹی بلی تھی لیکن نام اس کا ”اُجالا“ تھا۔ وہ ایک بڑی بی کے گھر میں عرصے سے پل رہی تھی۔ بڑی بی ایک غریب عورت تھی۔ جو روکھی سوکھی خود کھاتی، وہی اپنی پیاری اجالا کو بھی کھلادیتی۔ایک دن بی اجالا نے سوچا آخر کب تک بڑی بی کے گھر کی … Read more

موٹو اور ولیمہ ___ انعم توصیف

”مرغ بریانی تو ہو گی، قورمہ بھی شاید مرغے کا ہی ہو۔“بن کی طرح پھولے ہوئے ہاتھوں پر کھانے کی اقسام کو گنتے ہوئے نو سالہ سلمان عرف موٹو اپنے گھر سے باہر گلی میں اِدھر سے اُدھر چکر لگا رہا تھا۔”موٹو! شش….شش! اِدھر…!“صغرا آپا نے اپنے مکان کی پہلی منزل کی کھڑکی سے گلی … Read more

مہمان ___ محسن حیات شارف

سارب کے ہاتھ تیزی سے چل رہے تھے۔ وہ جلد از جلد اپنا ہوم ورک مکمل کرنا چاہتا تھا۔ آج ان کا کرکٹ کا میچ تھا۔ وہ آخری سوال حل کر رہا تھا کہ اوپر سے کوئی چیز اس کی کاپی پر آگری۔ اس کے ساتھ ہی اس کے چہرے اور ہاتھوں پر خون کے … Read more

پاکنز کا انتقام __ The Moth __مصنف: ایچ جی ویلز__ترجمہ: گل رعنا صدیقی

آپ لوگوں نے شاید ہیپلے کا نام سن رکھا ہو جو علم حیاتیات میں کیڑوں کا مطالعہ کرنے والا سب سے مشہور سائنس دان تھا۔ اگر آپ نے اس کا نام سن رکھا ہے تو یقیناً آپ ہیپلے اور پروفیسر پاکنز کے درمیان ہونے والے مشہور جھگڑے سے بھی واقف ہوں گے۔ لیکن شاید آپ … Read more

یوم کشمیر کے حوالے سے خصوصی تحریر ___ جنت ارضی __ تنزیلہ احمد

وہ تینوں برآمدے میں ٹرین بنائے، خوشی سے نعرے بازی کرتے ہوئے گول چکر کاٹ رہے تھے۔”کشمیر بنے گا پاکستان!“دس سالہ حسن نے دایاں بازو ہوا میں لہراتے ہوئے جوش و خروش کا اچھا مظاہرہ کیا۔ وہ سب سے آگے تھا۔”کشمیر ہماری شہ رگ ہے۔“سات سالہ خرم جو درمیان میں تھا اس نے آواز بلند … Read more

اُفتاد ___ عاطف حسین شاہ

”رول نمبر تیرہ!“سرغلام یاسین نے حاضری لیتے ہوئے باآوازبلند پکارا۔”حاضر جناب!“ایک بچہ تقریباً چیختے ہوئے بولا۔استاد صاحب نے اپنی موٹے شیشوں والی عینک کے اوپر سے دیکھا جو ان کے ستواں ناک کے آخری دہانے پر ٹکی ہوئی تھی۔ خوب تسلّی کرنے کے بعدانھوں نے حاضری کا سلسلہ آگے بڑھایا۔”رول نمبر چودہ!“”حاضر جناب!“اگلے بچے نے … Read more

سری کا چکر ___ عاطف حسین شاہ

اُس کے چہرے پر ہوائیاں اُڑرہی تھیں۔وہ ہانپتا،کانپتا گھر میں داخل ہوا۔ صحن میں پانی ہی پانی تھا۔ بارش کی وجہ سے سب کمرے کے اندر دبکے ہوئے تھے۔ اُس نے پلٹ کر اپنے پیچھے دیکھاتو اُسے وہ خطر ناک چیز نظر نہ آئی،جس کی وجہ سے وہ بھاگا تھا۔ یوں اُسے کچھ حوصلہ ملامگر … Read more

پانچ انگلیاں ___ عاطف حسین شاہ

چاروں سہیلیاں آج ایسے گم صم بیٹھی تھیں،جیسے کسی گہری سوچ میں غرق ہوں۔ اُن کے چہرے مسلسل اُداس رہنے کی وجہ سے مرجھا سے گئے تھے۔ بیتے لمحوں کو یاد کر کر کے وہ جی ہلکان کر رہی تھیں۔ وہی لمحے جب عروج بھی اُن کے گروپ کا حصہ تھی۔ ہنستے کھیلتے وقت جس … Read more

مُنا بنا چوزہ ___ عاطف حسین شاہ

بارشیں ہوئے کافی دن بیت گئے تھے۔اب ہرسو خشک سالی تھی۔ ہر ذی روح پیاسی تھی۔ پھر لوگوں کی دعائیں رنگ لے آئیں۔رب کی رحمت بارش کی صورت میں نازل ہوئی۔ رات بھر برسات جاری رہنے سے ہر سو جھل تھل مچ گئی۔ اگلی سویر آسمان نکھرا نکھرا لگ رہا تھاگویا ہرچیز دُھل کر صاف … Read more

پُراسرار نقطے ___ عاطف حسین شاہ

تینوں ستارے خوب چمک رہے تھے۔ مجھے یہ سمجھنے میں ذرا دیر نہ لگی کہ ان کا رُخ میری جانب تھا۔ پھر جیسے جیسے وہ میرے قریب ہورہے تھے ان کی روشنی مدھم ہوتی جا رہی تھی۔ مجھے روشنی کے اس بدلاؤ کو سمجھنے کا موقع نہ مل سکا کیوں کہ میری آنکھیں اب واضح … Read more