سرجیکل سٹرائیک

تحریر:علی اکمل تصور یہ ایک انتہائی حساس علاقہ تھا۔ یہاں چڑیا کو بھی پھڑکنے کی اجازت نہیں تھی۔ چاروں طرف باوردی فوجی جوان پہرہ دے رہے تھے۔ایک سیاہ رنگ کی گاڑی بیرونی دروازے کے سامنے آ کر رکی۔ اُس گاڑی میں بس ایک ہی آدمی موجود تھا۔ گاڑی وہ خود ہی چلا رہا تھا۔ اُس … Read more

اصل پاکستان…علی اکمل تصور

وقت پر اُٹھنے کے لیے لوگ الارم لگاتے ہیں لیکن اُسے کسی الارم کی ضرورت نہیں تھی۔ منہ اندھیرے خودبخود اُس کی آنکھ کھل جایا کرتی تھی۔ نماز فجر گھر پہ ہی ادا کرنے کے بعد وہ باہر نکلتا۔ سردی ہو یا گرمی، بارش ہو یا پھر طوفان…اُسے گھر سے نکلنا ہی ہوتا تھا۔ وہ … Read more

اس پرچم کے سائے تلے ___ پروفیسرعظمت شہزادعزمی

دہلی،را کے ہیڈ کوارٹر میں چندبڑے افسران سر جوڑے بیٹھے تھے۔یہ چوتھی بار تھی جب انڈیانے پاکستانی سرحد پامال کرنے کی کوشش کی لیکن انہیں منہ کی کھانی پڑی تھی۔اب کی بار مشن ”راکھ تار“ کی منصوبہ بندی جاری تھی جس کی سربراہی جنرل بھٹناگر کر رہا تھا۔ ”دوستو! پاکستان کا استحکام ہمارے لیے خطرہ … Read more

دریا دل ___ شمس الرحمٰن مانی

عون دوڑتا ہوا گھر میں میں داخل ہوا۔وہ بہت جلدی میں لگ رہا تھا۔وہ سیدھا اپنے کمرے میں گیا۔واپسی پہ اس کے ہاتھ میں ایک تھیلا موجود تھا۔اس تھیلے میں چودہ اگست کے حوالے سے آرائش و زیبائش کا وہ سارا سامان موجود تھا،جو وہ ایک دن پہلے اپنے ابو کے ساتھ بازار سے خرید … Read more

یوم کشمیر کے حوالے سے خصوصی تحریر ___ جنت ارضی __ تنزیلہ احمد

وہ تینوں برآمدے میں ٹرین بنائے، خوشی سے نعرے بازی کرتے ہوئے گول چکر کاٹ رہے تھے۔”کشمیر بنے گا پاکستان!“دس سالہ حسن نے دایاں بازو ہوا میں لہراتے ہوئے جوش و خروش کا اچھا مظاہرہ کیا۔ وہ سب سے آگے تھا۔”کشمیر ہماری شہ رگ ہے۔“سات سالہ خرم جو درمیان میں تھا اس نے آواز بلند … Read more

اور مینا لوٹ آئی …… عاطف حسین شاہ

asaanurdu.com

”مینا! یہ دیکھو میں تمھارے لیے دیسی گھی کی روٹی لے آئی۔“فہمیدہ نے مینا کو لاڈ سے پکارا، مگر مینا نے منہ پھیر لیا۔ فہمیدہ کچھ سمجھ نہ پائی۔اُس نے ایک بار پھر کوشش کی۔”پیاری مینا! یہ کیا بات ہوئی بھلا؟ میں نے اتنی محنت سے تمھارے لیے روٹی بنائی ہے اور تم ہو کہ … Read more

ہریالی ___ عاطف حسین شاہ

bridge, park, grass-2767545.jpg

وہ بس اسٹینڈ پر اترا اور تیز تیز قدموں کے ساتھ اپنے گھر کی جانب بڑھنے لگا۔اُس کے چہرے پر بے پناہ خوشی کے آثار تھے۔وہ خود کو کسی فاتح کے روپ میں دیکھ رہا تھا۔ایسا پہلی بار نہیں ہوا تھا۔یہ کیفیت توہرمہینے کے آغاز میں اُس پر طاری ہوا کرتی تھی،مگر آج اس کیفیت … Read more

خوددار پاکستانی ___ عاطف حسین شاہ

self confidence, trust, hand-3952218.jpg

یومِ آزادی میں ایک دن باقی تھا۔ ملک بھر میں اس کی تیاریاں زور و شور سے جاری تھیں۔اس موقع پر مجھے آل پاکستان تقریری مقابلہ میں قسمت آزمائی کرنا تھی۔ یہ مقابلہ سال میں ایک بار منعقد کیا جاتا تھا، جس کا مجھے بڑی بے صبری سے انتظار رہتا تھا۔ بچپن ہی سے مجھے … Read more