سزا ___ علی اکمل تصور

”ماہ نور…ہوم ورک..؟“ ”میں نہیں کر پائی ٹیچر…!“”یہ تو اچھی بات نہیں…!“”کل میری طبیعت خراب تھی ٹیچر…“ماہ نور نے جھوٹ بولا.۔”میں سب جانتا ہوں… روزانہ تمہاری طبیعت خراب ہوتی ہے مگر آج… آج تمہیں سزا ملے گی…!“ ٹیچر کا رویّہ دیکھ کر ماہ نور ڈر گئی۔ وہ ایک پیاری بچی تھی مگر ساتھ میں کاہل … Read more

انتظار ___ علی اکمل تصور

”او…ہو…یہ کیا ہوا..؟“”کوئی خرابی لگتی ہے…“”مجھے تو ڈر لگ رہا ہے…!“”فکر مت کرو… دیکھتا ہوں…“ایک نوبیاہتا جوڑا کار میں سفر کر رہا تھا۔ انہیں دوسرے شہر جانا تھا۔ شام سر پر تھی۔ ایسے میں کار کی ہیڈ لائٹس اچانک بجھ گئیں. اب راستہ نظر نہیں آ رہا تھا۔یہ دشوار گزار پہاڑی علاقہ تھا۔ ذرا سی … Read more

جوا ___ علی اکمل تصور

اس کے اٹھتے قدم رک گئے۔ سامنے چائے کا ایک ہوٹل تھا۔ سب جانتے تھے کہ یہاں چائے کے ساتھ ساتھ ٹیلی ویژن پر دکھائے جانے والے کرکٹ میچ پر جوا کھیلا جاتا ہے۔ نمبروں کی گیم میں کوئی ہار جاتا تھا تو کوئی جیت جاتا تھا۔آج کوئی ہارا تھا۔ دوست اسے تسلی دے رہے … Read more

طاقت ___ علی اکمل تصور

ہر گزرتے لمحے کے ساتھ ایک خونخوار اژدھا اس لڑکی کی طرف بڑھ رہا تھا…. ایسے میں ایک بزرگ اس کی مدد کے لیے چلا آیا۔ ”پیچھے ہٹ جاؤ لڑکی… یہ خوفناک اژدھا تمہیں نگل لے گا…!“”نہیں بابا جی…! آپ لاٹھی کی مدد سے اس موذی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے مگر ہاں….میرے پاس ایک … Read more

کالا جادو ___علی اکمل تصور

”پریشان لگتے ہو بیٹا…!“ ”کام نہیں ملتا ماں جی…!“”مل جائے گا کام…فکر مت کرو…!“”کیسے نہ کروں…؟آج جاؤں گا کسی عامل کے پاس…اب تو کالے جادو سے ہی مدد ملے گی…!“”توبہ کر بیٹا توبہ…کافر ہو کر مرنا ہے کیا…؟“وہ لاکھوں غریب لوگوں میں سے ایک تھا۔ کام مل جائے تو تخت… نہ ملے تو تختہ…!وہ رنگ … Read more

ایثار ___ علی اکمل تصور

وہ دونوں اس دنیا میں اکیلے تھے۔ نہ کوئی اپنا… نہ کوئی بیگانہ…! ایک رات سیلاب آیا تھا۔پانی کا ریلا اپنے ساتھ ان کے سارے سہارے بہا کر لے گیا۔ اب وہ تھے… اور بے رحم دنیا تھی۔منفی رویّوں نے اسے بھی بے رحم بنا دیا تھا۔ ایک استاد نے اسے روپے کمانے کا ہنر … Read more

مسافر ___ علی اکمل تصور

وہ لڑکپن کے دن تھے، ہر کام میں تیزی… ہر کام میں جوش…یوم آزادی تو بہت دھوم سے مناتے تھے۔گھر کی چھت پر سبز ہلالی پرچم اور آنگن میں جھنڈیاں… اس کے بعد ہم ہوتے اور ٹیلی ویژن ہوتا….۔ایک ٹی وی اور بیسیوں افراد دیکھنے والے… وہ بھی ایک ایسا ہی دن تھا۔ تبدیلی کا … Read more

گناہ گار ___علی اکمل تصور

بہت سے’انسانوں‘ نے مل کر گول دائرہ بنا رکھا تھا اور دائرے کے بیچ و بیچ ایک ’آدمی‘ سر جھکائے بیٹھا تھا۔دائرے میں شامل ہر’انسان‘ کے ہاتھ میں ایک پتھر تھااور چہرے پر نفرت….’انسان‘ ہوتے ہوئے بھی وہ’انسان‘ لگ نہیں رہے تھے۔’انسانیت‘ تو جیسے اپنے ضمیر کے ساتھ ہی انھوں نے کہیں دفن کر دی … Read more

غدار ___ علی اکمل تصور

حادثہ جان لیوا تھا۔ اس کی آنکھیں بند ہوئیں تو سب کی آنکھیں کھل گئیں۔ زندگی میں اسے اتنا عزت و احترام نہیں ملا تھاجتنا اسے مرنے کے بعد مل رہا تھا۔ یہ بات ابلیس کو گوارا نہیں تھی۔ وہ تو پہلے ہی ابلیس سے’غداری‘کر چکا تھا،تب سے ابلیس کا دل جلتا تھا۔ وہ وقفے … Read more

فقیر ___ علی اکمل تصور

چیتھڑوں میں ملبوس وہ ایک آدمی… مقدر کا مارا…اپنوں کا ستایا….ہر طرف سے ٹھوکر کھایا… چلا جا رہا تھا۔ اچانک اس نے ایک آواز سنی، ”اللہ اکبر…اللہ اکبر….!“ وہ رک گیا۔ سر اٹھا کر دیکھا،اسے پہاڑی ٹیلے پر ایک مسجد نظر آئی۔اللہ بلا رہا تھا…! وہ اس بلاوے پر لبیک کہتا ہوا مسجد کی طرف … Read more