56

انتظار ___ علی اکمل تصور

”او…ہو…یہ کیا ہوا..؟“
”کوئی خرابی لگتی ہے…“
”مجھے تو ڈر لگ رہا ہے…!“
”فکر مت کرو… دیکھتا ہوں…“
ایک نوبیاہتا جوڑا کار میں سفر کر رہا تھا۔ انہیں دوسرے شہر جانا تھا۔ شام سر پر تھی۔ ایسے میں کار کی ہیڈ لائٹس اچانک بجھ گئیں. اب راستہ نظر نہیں آ رہا تھا۔یہ دشوار گزار پہاڑی علاقہ تھا۔ ذرا سی غلطی جان لیوا ہو سکتی تھی۔ شوہر نے کار روک لی تھی۔ اب وہ اپنی سی کوشش کر رہا تھا مگر خرابی اس کی سمجھ سے باہر تھی۔
”اب کیا کریں…؟“
”کچھ نہیں…!“
”کیا مطلب…؟“
”کچھ نہیں…!“
تھوڑا وقت گزرا اور پھر انہوں نے ایک دلفریب منظر دیکھا۔ چودھویں رات کا چاند پہاڑوں کے درمیان طلوع ہورہا تھا۔ اب اندھیرا چھٹ چکا تھا۔ کار اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئی… صبر اور انتظار کرنے والے ہمیشہ منزل پر پہنچ جاتے ہیں…!

اگر آپ کو یہ تحریر پسند آئی ہے تو براۓ مہربانی اسے اپنے دوستوں اور عزیزوں کے ساتھ بھی شئیر کریں ۔۔۔ جزاک اللہ خیراً

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں