احد رضا میر کے بولڈ سین کرنے پر فینز شدید برہم ۔
بین الاقوامی شہرت کے چکر میں ہر حد پار کر ڈالی ۔

ڈرامہ سیریل ’عہد وفا‘ سے شہرت پانے والے ادکاراحد رضا میر کو بولڈ سین کرنے پر عوام نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

 مناظر میں، وہ بغیر شرٹ کے تھے ،ان کا دفاع کرنے والے ان کے مداح بھی شدید تنقید کی زد میں ہیں کیونکہ عوام کہہ رہے ہیں کہاحد رضا میر کے مداحوں کو ان کے بولڈ مناظر کا دفاع کرنے پر شرم آنی چاہیے، آئیڈیل ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ ان کے ہر فعل کا دفاع کرتے ہیں۔

بہت سے مداحوں کا کہنا تھا کہ وہ احد کو پہلے بیحد پسند کرتے تھے لیکن اب نہیں کرتے اور وہ بولڈ سین کو بھی نہیں دیکھنا چاہتے۔