میاں بلاقی کے کارنامے
مصنف: جاوید بسام

تبصرہ:عاطف حسین شاہ جاوید بسام دور حاضر کے ادیبوں میں اپنی منفرد شناخت رکھتے ہیں۔ ان کی کہانیوں میں بدیسی انداز جھلکتا ہے۔بیانیہ اس قدر لطیف اور سحر انگیز ہوتا ہے کہ پڑھنے والا اسی ماحول میں خود کو گھرا پاتا ہے۔ روایتی منظر کشی سے بہت ہٹ کر عکاسی کرتے ہیں۔ فطرت کو یوں … Read more

چور…علی اکمل تصور

ابھی رات کے گیارہ بجے تھے جب وہ اس گلی میں داخل ہوا تھا۔ چار سو سناٹا تھا، کوئی راہ گیر بھی نظر نہیں آ رہا تھا۔ یہ ایک پوش علاقہ تھا۔ اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ جو انسان مالی طور پر مستحکم ہوتا ہے، وہ انسان اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اپنے گھر … Read more

چیکو کا تالاب

تحریر: سلمان یوسف سمیجہ چیکو ایک پیاری اور موٹی تازی سی بطخ تھی۔ وہ ایک بڑے سے تالاب میں رہتی تھی۔تالاب کا پانی بے حد صاف شفاف تھا۔چیکو اپنی پیاری آواز میں ”قیں قیں“ کرکے ماحول کو خوش گوار بنائے رکھتی تھی۔ مگر جس تالاب میں وہ رہتی تھی۔ اس کو اُس نے اپنی ملکیت … Read more

مٹھائی کا ایک ٹکڑا…افشاں اقبال

man in blue crew neck shirt beside man in blue crew neck shirt

ہارون کو گاؤں کی پکی سڑک پر گاڑی چلاتے ہوئے اپنے بچپن کے دن یاد آ رہے تھے۔ وہ بے لوث رشتے ،بے غرض دوستیاں ، یاد آ رہی تھیں۔ جو شہر کی رونق بھری زندگی میں کہیں کھو گئی تھیں لیکن جب آج بہت دل گھبرایا تو اس نے اپنا بچپن پھر سے جینے … Read more

اہل ظرف…ضیاء اللہ محسن

boy holding stock pot

صاف ستھرا لباس پہنے میں صبح سے سڑکوں کی خاک چھان رہا تھا۔ ادھر اُدھر پیدل چلنے کے بعد میں تھوڑی دیر کے لیے دم لینے کو ٹھہر جاتا۔ یہ شہر میرے لیے اجنبی تھا۔ میں اس بڑے شہر میں کسی کام کی تلاش میں چلا آیا تھا۔ ہاتھ میں اسناد پکڑے میں نے کتنے … Read more

سیٹی…شجاعت علی راہی

green and white polka dot gift box beside red and white polka dot gift box

نفیس کی بارہویں سال گرہ تھی۔ وہ بہت خوش تھا۔ اُسے سال گرہ کے ڈھیروں تحفے ملے۔ کوئی پھول لایا تو کوئی مٹھائی، کسی نے ایک ننھی سی کار دی تو کوئی ایک معلوماتی کتاب لایا۔ اُسے سب تحفے پند آئے سوائے ایک کے،جو اُس کا ایک غریب پڑوسی دوست عادل لایا تھا۔ یہ ایک … Read more

گڑیا…نوشاد عادل

وہ بہت خوب صورت بچی تھی۔ہلکے بھورے بال، گورا رنگ،چہرے پر ہر وقت مسکراہٹ……بالکل گڑیا لگتی تھی۔اس کی ماں بھی اسے گڑیا ہی کہہ کر پکارتی تھی۔گڑیا کا اصل نام امبرین تھا۔جو بھی اسے دیکھتا،پیار ضرور کرتا۔اسے دیکھنے والایہی سمجھتا کہ وہ کسی بڑے گھرانے کی بچی ہے،مگر گڑیا کا تعلق ایک غریب اور مفلس … Read more

درد کے رشتے

تحریر: علی اکمل تصور ”اٹھو بھائی!منزل آگئی ہے۔“ کسی نے مجھے کندھے سے پکڑ کر ہلایا تھا۔ میں ایک دم سیدھا ہو گیاتھا۔ لمحے بھر میں، میں مدہوشی سے ہوش میں کی دنیا میں لوٹ آیا تھا۔اب میں نے اپنے اطراف میں دیکھا، مسافر قطار بنائے بس میں سے نیچے اتر رہے تھے۔ میرے پاس … Read more

اصل پاکستان…علی اکمل تصور

وقت پر اُٹھنے کے لیے لوگ الارم لگاتے ہیں لیکن اُسے کسی الارم کی ضرورت نہیں تھی۔ منہ اندھیرے خودبخود اُس کی آنکھ کھل جایا کرتی تھی۔ نماز فجر گھر پہ ہی ادا کرنے کے بعد وہ باہر نکلتا۔ سردی ہو یا گرمی، بارش ہو یا پھر طوفان…اُسے گھر سے نکلنا ہی ہوتا تھا۔ وہ … Read more