کہانی میں واپسی

تحریر: کشف بلوچ منگل کے روز وہ کام سے واپس آیا تو اسے دروازے کے پاس ایک خط ملا۔کمرے میں داخل ہونے سے قبل ہی وہ خط کا لفافہ چاک کر چکا تھا۔ٹیڑھی میڑھی لکھائی میں لکھا تھا:“کہانی میں تمہاری واپسی کے سین آ گئے ہیں۔پہلی فرصت میں چلے آؤ۔“یہ پڑھ کر اس کے ہاتھ … Read more

افضلیت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ

تحریر:احمد خلیق، لاہور ما طلعت الشمس ولا غربت بعد النبیین والمرسلین علی أحد أفضل من أبي بکر (ابو نعیم) ترجمہ: انبیاء و رسل علیہم الصلوات والتسلیمات کے بعد کسی ایسے شخص پر سورج نہ طلوع ہوا اور نہ غروب جو کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ سے افضل ہو۔بلا شبہ ہم مسلمانوں کا یہ اجماعی عقیدہ … Read more

کالی شلوار…سعادت حسن منٹو

دہلی آنے سے پہلے وہ انبالہ چھاؤنی میں تھی جہاں کئی گورے اس کے گاہک تھے۔ ان گوروں سے ملنے جلنے کے باعث وہ انگریزی کے دس پندرہ جملے سیکھ گئی تھی، ان کو وہ عام گفتگو میں استعمال نہیں کرتی تھی لیکن جب وہ دہلی میں آئی اوراس کا کاروبار نہ چلا تو ایک … Read more

دیوار

تحریر: محمد جمیل اختر ”کیا شہر کے چاروں طرف دیوار بنانی ہے ؟“”جی ہاں، چاروں طرف سے…“”کوئی دروازہ؟“”نہیں کوئی نہیں۔“”کوئی کھڑکی؟“”بالکل نہیں۔“”مگر پھر؟“”کسی اور کو بلاؤ، یہ دیوار نہیں بناسکتا۔“”نہیں، نہیں…!میں نے ایسا کب کہا؟“”ابھی۔“”میں نے تو کہا کہ لوگ باہر کیسے نکلیں گے؟“”اس کی فکر نہ کرو، انہیں معلوم ہی نہیں کہ وہ اندر … Read more

معلوم نہیں

تحریر: محمد جمیل اختر ”خواب دیکھ رہے ہو؟“”نہیں…“”نہیں دیکھ رہے؟“”نہیں ، ہاں مگر دیکھ رہا ہوں…“”اندھیرا ہے؟“”نہیں…“”نہیں ہے؟“”نہیں، ہاں ہے تو سہی…“”زخمی ہو؟“”نہیں…“”نہیں ہو؟“”ہوں تو…“”تم پہ ظلم ہوا ہے؟“”نہیں…“”نہیں ہوا؟“”ہوا تو ہے…“”وہاں قانون ہے؟“”نہیں…“”نہیں ہے؟“”ہے تو…“” کہاں ہو؟“”معلوم نہیں…“”نہیں معلوم؟“”نہیں!“

اندھیرا

تحریر:محمد جمیل اختر ”یہ آواز کہاں سے آ رہی ہے؟“” کنویں سے…“”کون ہے؟“”میں ہوں۔“”میں کون؟“”میں ایک اندھا ہوں۔“”کنویں میں کیا کر رہے ہو؟“”پاؤں پھسل گیا تھا۔“”باہر آؤ…“”نہیں،یہاں باہر کی نسبت کم اندھیرا ہے…“

امین الامت اور حضرات شیخین

احمد خلیق، لاہور ان لکل امۃ امینا و ان امین ھذہ الامۃ ابوعبیدۃ بن الجراح ۔ہر امت کا ایک امین ہوتا ہے اور اس امت کے امین ابوعبیدہ بن جراح ہیں۔ (بخاری و مسلم) جی ہاں!یہ تذکرہ ہے امت محمدیہ (علی صاحبہا والصلوۃ والسلام) کے ان جلیل القدر صحابی کا کہ جن کی امانت و … Read more

دو قومیں…سعادت حسن منٹو

مختار نے شاردا کو پہلی مرتبہ جھرنوں میں سے دیکھا۔ وہ اوپر کوٹھے پر کٹا ہوا پتنگ لینے گیا تو اسے جھرنوں میں سے ایک جھلک دکھائی دی۔ سامنے والے مکان کی بالائی منزل کی کھڑکی کھلی تھی۔ ایک لڑکی ڈونگا ہاتھ میں لیے نہا رہی تھی۔ مختار کو بڑا تعجب ہوا کہ یہ لڑکی … Read more

خالی بوتلیں، خالی ڈبے…سعادت حسن منٹو

یہ حیرت مجھے اب بھی ہے کہ خاص طور پر خالی بوتلوں اور ڈبوں سے، مجرد مردوں کو اتنی دلچسپی کیوں ہوتی ہے؟ مجرد مردوں سے میری مراد ان مردوں سے ہے جن کو عام طور پر شادی سے کوئی دلچسپی نہیں ہوتی۔یوں تو اس قسم کے مرد عموماً سنکی اور عجیب و غریب عادات … Read more

افسانہ: ڈسٹ بِن سے جھانکتی زندگی

تحریر: محمد جمیل اختر بشیر کا خیال ہے کہ یونہی موٹر سائیکل چلاتے چلاتے اُس کی عمر گزر جائے گی اور وہ کبھی بھی اِس سے زیادہ ترقی نہیں کر پائے گا حالانکہ آج سے پانچ سال پہلے اُس کے پاس صرف ایک سہراب سائیکل تھی…وہ بچپن سے خواب میں خود کو گاڑی چلاتے ہوئے … Read more