جادو کا چراغ (پال شپٹن) ___ ترجمہ: گل رعنا صدیقی

fantasy, mysticism, lamp-4162947.jpg

سَنی نے کئی بار پیسے گنے لیکن ہر بار نتیجہ ایک جیسا رہا۔ اُن پیسوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ ایک پاؤنڈ چونتیس پنس اور بس……!”تمہیں پیسے احتیاط سے خرچ کرنے چاہئیں۔“ اُس کے بھائی وکی نے کہا۔”پیسے جمع کیا کرو، وہ چیزیں مت خریدا کرو جن کی تمہیں ضرورت نہ ہو۔“ وکی ہمیشہ اچھی … Read more

جلا ہوا دلیہ ___ ترجمہ: گل رعنا صدیقی Burnt Offering مصنف: Anthony Buckeridge

fire, power, flame-4262753.jpg

بورڈنگ ہاؤس کے ڈائننگ ہال میں جیننگز میز پر موجود پلیٹوں سے روٹی اور کھانے کے دیگر بچے ہوئے ذرات سمیٹ کر اپنے رومال میں باندھ رہا تھا۔”یہ پرندوں کے لیے پارسل ہے سر! سردیوں کے زمانے میں پرندوں کو اپنی خوراک ڈھونڈنے میں مشکل پیش آتی ہے۔ میں میز پر گرنے والے اور پلیٹوں … Read more

سوال:حفیظ جالندھری کی گیت نگاری پر مفصل نوٹ لکھیے۔

جواب:گیت کی تعریف: لغت میں گیت سے مراد‘راگ’‘سرور’اور‘نغمہ’کے ہیں۔ اس لیے گیت کو گانے کی چیز سمجھا جاتا ہے۔اس کا گہرا تعلق موسیقی سے ہے، اس لیے اس میں سر اور تال کو خاص اہمیت حاصل ہے۔گیت میں جذبات و احساسات اور خاص کر ہجر و فراق کو بڑے والہانہ انداز میں بیان کیا جاتا … Read more

سوال:مسدس حالی کا موضوع کیا ہے۔ نیز مسدس حالی کا فنی و فکری جائزہ پیش کیجیے۔

جواب:مسدس حالی: الطاف حسین حالی اردو کے مشہور شاعر‘ انشا پرداز سوانح نگار اور نقاد گزرے ہیں۔ غالب کے شاگرد تھے اور سرسید کی اصلاحی تحریک میں حصہ لیا‘ ابتداء میں قدیم طرز کی غزل گوئی کی۔بعد میں ادب کی مقصدیت کے قائل ہوئے۔ انہوں نے انجمن پنجاب کے مشاعروں میں نظمیں سناتے ہوئے نظم … Read more

سوال:جوش کی نظموں کو موضوعاتی اعتبار سے کتنی اقسام میں تقسیم کیا جا سکتا ہے؟ ہر ایک کے قسم کے حوالے سے تفصیلی نوٹ لکھیں۔

جواب:جوش ملیح آبادی: آپ کثیر التصانیف شاعر و مصنف تھے۔ جوش نہ صرف اپنی مادری زبان اردو میں ید طولیٰ رکھتے تھے بلکہ آپ عربی، فارسی، ہندی اور انگریزی پر بھی عبور رکھتے تھے۔خصوصیاتِ شاعری:شاعرانہ صلاحیت:پہلی خصوصیت ان کی فطری اور موروثی شاعرانہ صلاحیت ہے۔ وہ ایسے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جس میں کئی … Read more

سوال: نظیر اکبر آبادی کو اردو کا پہلا عوامی شاعر کہا جاتا ہے۔ یہ لقب ان کے لیے کس حد تک موزوں اور درست ہے؟ تبصرہ کیجیے۔

جواب: نظیر ایک عوامی شاعر: نظیر اکبر آبادی اس اعتبار سے بڑا بد قسمت شاعر ہے کہ ایک حد تک اس کے صحیح ادبی مرتبے کا تعین ہی نہ کیا جا سکا۔ قدیم تذکرہ نویسوں نے اس کو اپنے تذکرہ میں جگہ دینا ہی گوارا نہ کیا۔ مولانا حالی،شیفتہ شبلی، حکیم قدرت اللہ قاسم، غیرہ … Read more

سوال: سحرالبیان میں دہلی کی تہذیب و معاشرت کی بھرپور عکاسی ملتی ہے، جواب دیجیے۔

  جواب : مثنوی: مثنوی کا لفظ عربی زبان کے لفظ ”مثنیٰ“ سے نکلا ہے۔ جس کے لغوی معنی دو تہوں والا یا دو جز والی چیز کے ہیں۔ یعنی اِس کا مفہوم یہ ہے کہ ”دوہرا کرنا۔“ اصطلاح میں مثنوی اُس مسلسل نظم کو کہتے ہیں جس کے ہر شعر کے دونوں مصرعے ہم … Read more

سوال:مومن کی غزل کی کی نمایاں خصوصیات نشاطیہ رنگ اور طربیہ رنگ ہے۔ اس قول کی روشنی میں کلام مومن کا ناقدانہ جائزہ لیں۔

جواب: مومن خان مومن: مومن خان نام اور مومن تخلص تھا۔ والد کا نام غلام نبی خاں تھا۔ مومن کے دادا سلطنت مغلیہ کے آخری دور میں شاہی طبیبوں میں داخل ہوئے اورحکومت سے جاگیر بھی حاصل کی۔ مومن 1800ء کو دہلی میں پیدا ہوئے ان کے والد کو شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی سے بہت … Read more

سوال: حالی کی غزل گوئی کے قدیم و جدید رنگ کے حوالے سے مفصل نوٹ لکھیں اور مثالوں سے اس فرق کو واضح کریں۔

جواب:الطاف حسین حالی: الطاف حسین نام اور حالی تخلص ہے۔ آپ کی ولادت 1837 ء میں پانی پت میں ہوئی۔ حالی نے پہلے قرآن حفظ کیا۔ بعد ازاں مختلف استادوں سے فارسی، تاریخ طب اور عربی کی کتابیں پڑھیں۔1856ء میں ہسار کے کلکٹر کے دفتر میں ملازم ہو گئے لیکن 1857ء میں پانی پت آ … Read more

پنجاب کے لوک کھیل ___ کھدو کھونڈی

یہ پنجاب کے دیہاتی علاقوں کے لوک کھیلوں میں سے ایک ہے۔ اس کھیل کے لیے کاتروں (دھجیوں) سے بنی ایک گیند اور لکڑی سے بنی ایک لاٹھی کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ لاٹھیاں درختوں کی ٹہنیوں سے بنائی جاتی ہیں۔کھلی جگہ کو میدان مان کر یہ کھیل دو گروہوں کے مابین کھیلا جاتا ہے۔ … Read more