دیوان خانہ

افسانہ نگار: ڈاکٹر اختر حسین رائے پوری بیگم نادر نے اطمینان سے دیوان خانہ کا جائزہ لیا اور پھر گھڑی کی طرف دیکھا۔ کوئی آن میں مہمانوں کی آمد شروع ہو جائے گی۔ ایرانی قالین اور ریشمی پردوں کے سوئے ہوئے رنگ روشنی کی کرنوں میں جگا رہے تھے اور قد آور گلدانوں میں پھور … Read more

انجو منجو

تحریر:ثاقبہ رحیم الدین روشنیوں کے شہر کراچی سے اسی کلو میٹر دور بائیں ہاتھ مڑتے ہی کھیر تھر پارک شروع ہو جاتا ہے۔ وہاں مولیٰ بخش نامی ایک محنتی، ایمان دار اور بھلا انسان رہتا تھا۔ بہت دور جا کر چاٹ سینٹر آتا تھا، جہاں مولیٰ بخش کام کرتا تھا اور کام بھی کیسا، وہ … Read more

فیصلہ…فاطمہ ثریا بجیا

tiger and dragon illustration

پرندوں اور جانوروں پر حکومت کرنے والا جنگل کا بادشاہ شیر ایک بار سمندر کے ساحل پر گیا۔ وہ حیرت سے آنکھیں پھاڑے وسیع سمندر اور اس میں ہلکورے لیتی لہروں کو دیکھتا رہا۔ پھر خود بھی آہستہ آہستہ گھٹنوں گھٹنوں پانی تک سمندر میں اتر گیا۔حیرت میں ڈوبا وہاں کھڑا ہی تھا کہ اس … Read more

اور صندوق کھل گیا…غلام عباس

کہتے ہیں کہ ایک دفعہ ایک نیک دل اور بہادر یونانی شہزادہ سات سمندر پار اپنے دشمنوں سے لڑنے گیا۔ دشمن شکست کھا کر فرار ہو گیا۔ شہزادہ خوش خوش اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جہاز میں سوار اپنے ملک واپس آ رہا تھا کہ اچانک سمندری طوفان آ گیا اور جہاز راستے سے بھٹک کر … Read more

ننھے نے سلیٹ خریدی… احمد ندیم قاسمی

ننھا عزیز سر پر ایک غلیظ سا بستہ رکھے تھکے تھکے قدم اٹھائے ہولے ہولے گنگناتا جا رہا تھا: تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا!کیسی زمیں بنائی کیا آسماں بنایا! اس نے اچانک قدم روک لیے اور زمین کو بڑی سنجیدگی سے دیکھنے لگا پھر بستے کو دونوں ہاتھوں سے تھام کر اوپر … Read more

چچا افلاطون…کنہیا لال کپور

نام تو ان کا کچھ اور ہے لیکن محلے میں وہ چچا افلاطون کے نام سے یاد کیے جاتے ہیں اور سچ تو یہ ہے کہ ان کے سن و سال کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سے بہتر لقب ان کے لیے تجویز نہیں کیا جا سکتا تھا۔ محلے میں ان کی حیثیت دوست، رہنما … Read more