” Legends of The Blue Sea”

تبصرہ: ناہید اختر بلوچ

دو ہزار سولہ میں نشر ہونے والا مشہور کورین ڈرامہ سیریل لیجنڈز آف دی بلیو سی ،اردو فلکس والوں کی مہربانی سے ہندی ڈبنگ میں دستیاب ہوا تو فوراً ڈاٶنلوڈ کر کے دیکھنا شروع کر دیا۔
اپریل مئی میں شروع ہونے والا ڈرامہ اب بالآخر مکمل چالیس اقساط میں کورین ڈراماز فینز دیکھ سکتے ہیں۔تیس منٹ کی ایک قسط Hd ،ہائی اور نارمل کوالٹی میں ڈاٶنلوڈ کر کے دیکھ سکتے ہیں۔
اس کی مکمل چالیس اقساط ہمارے ٹیلیگرام چینل پر لگا دی گئی ہیں۔
ڈرامے کی کہانی ایک کون آرٹسٹ اور ایک جل پری کے عشق کی داستان ہے۔جو اپنے پہلے جنم میں ایک ہونے سے پہلے ہی مار دیے گئے ۔۔اور اب وہ اسی ادھورے عشق کی تکمیل کے لیے جدید دنیا میں وارد ہوئے ہیں۔
ڈرامے میں آپ کو قدیم کوریا اور جدید کوریا ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
ڈرامے کی مرکزی تھیم فینٹسی ہے اس لیے اگر آپ اس یانرا کو پسند کرتے ہیں تو ضرور دیکھیں۔لیکن اس ڈرامے سے کسی گاڑھے فلسفے یا دنیا کے مسائل کے حل والی کوئی توقع نہ رکھیں۔یعنی کچھ ہلکا پھلکا دیکھنا چاہتے ہیں تو یہ ڈرامہ بہترین تفریح فراہم کرے گا۔
یہ ڈرامہ ”کریش لینڈنگ آن یو“ ڈرامے کی مصنفہ کا تحریر کردہ ہے۔
اور اس میں کورین جنتا کے دل کی دھڑکن ”لی من ہو “ نےہیرو کا رول نبھایا ہے۔اور ہیروئین جون جی ہیون ہے۔۔
آن سکرین جوڑی کافی اچھی لگی۔۔
ان دونوں کے علاوہ بھی ڈرامے میں کئی کردار ہیں۔جیسے کہ
نمدو جو کہ ہیرو جون جے کا مینٹور اور ایک پکا کون آرٹسٹ ہے۔بلا کا لالچی مگر ہیرو کا وفادار ساتھی ہے۔
تائیو ایک ذہین ہیکر جو جون جے اور نمدو کے ساتھ مل کر دولت مند لوگوں کا کالا دھن چرانے میں ان کی معاونت کرتا ہے۔
چاشیہ جو جون جے سے شادی کرنا چاہتی ہے۔
جون جے کی سوتیلی ماں اور سوتیلا بھائی جو اس کے خلاف اس کے سگے باپ کو بھڑکانے کے منصوبے بناتے رہتے ہیں۔
ایک اور پراسرار کردار ”مادے یونگ“ ہے جو سفاک قاتل کی حیثیت سے جل پری کا پیچھا کرتا رہتا ہے۔
اس کے علاوہ بھی ڈھیروں کردار آپ کو ڈرامے میں ملیں گے۔
کورین کلچر ،کھانے اور رسومات یہ سب آپ بونس میں دیکھ سکتے ہیں۔کورین ڈراموں کی ایک بات مجھے بہت اچھی لگتی ہے کہ یہ ہر ڈرامے میں کورین کھانوں کی بڑی زبردست تشہیر کرتے ہیں۔۔اور باقاعدہ کھاتے بھی ہیں۔یعنی ہمارے ہاں کے ڈراموں والا سین نہیں کہ میز کھانوں سے سجی پڑی ہے اور اداکار اپنا میک اپ بچا کے بیٹھے ہیں اور بغیر کچھ کھائے اٹھ جاتے ہیں۔۔جو کہ کافی غیر فطری لگتا ہے۔
تو اگر آپ کورین ڈراماز فین ہیں تو پہلی فرصت میں یہ ڈرامہ ڈاٶنلوڈ کر کے دیکھیں۔ایک اچھا اور تفریح سے بھرپور ڈرامہ آپ کا منتظر ہے۔

Leave a Comment