جانسن بے بی پاؤڈر 2023 سے دنیا بھر میں فروخت ہونا بند ہو جایگا ۔

امریکی ملٹی نیشنل کمپنی جانسن اینڈ جانسن نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2023 میں بچوں کے ٹیلکم پاؤڈر جانسن بے بی پاؤڈر کی دنیا بھر میں فروخت بند کر دے گی۔

صارفین کے تحفظ کے حوالے سے دائر کیے گئے مقدمات کے بعد امریکہ میں جانسن بے بی پاؤڈر کی فروخت 2020 میں روک دی گئی تھی، جس کے تقریباً دو سال بعد اب اسے دنیا بھر میں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق کمپنی نے یہ اعلان جمعرات کو کیا۔

صارفین کے تحفظ کے حوالے سے دائر کیے گئے مقدمات کے بعد امریکہ میں 2020 میں جانسن بے بی پاؤڈر کی فروخت روک دی گئی تھی، جس کے دو سال سے زیادہ عرصے کے بعد اب اسے دنیا بھر میں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ’عالمگیر جائزے کے حصے کے طور پر ہم نے مکمل طور پر مکئی کے نشاستے کی مدد سے پاؤڈر بنانے کا تجارتی فیصلہ کیا ہے۔‘

کمپنی نے مزید کہا کہ مکئی کے نشاستے سے تیار کیا جانے والا بے بی پاؤڈر پہلے ہی دنیا بھر میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

امریکی ملٹی نیشنل کمپنی جانسن اینڈ جانسن نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2023 میں بچوں کے ٹیلکم پاؤڈر جانسن بے بی پاؤڈر کی دنیا بھر میں فروخت بند کر دے گی۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق کمپنی نے یہ اعلان جمعرات کو کیا۔

صارفین کے تحفظ کے حوالے سے دائر کیے گئے مقدمات کے بعد امریکہ میں 2020 میں جانسن بے بی پاؤڈر کی فروخت روک دی گئی تھی، جس کے دو سال سے زیادہ عرصے کے بعد اب اسے دنیا بھر میں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ’عالمگیر جائزے کے حصے کے طور پر ہم نے مکمل طور پر مکئی کے نشاستے کی مدد سے پاؤڈر بنانے کا تجارتی فیصلہ کیا ہے۔‘

کمپنی نے مزید کہا کہ مکئی کے نشاستے سے تیار کیا جانے والا بے بی پاؤڈر پہلے ہی دنیا بھر میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

جانسن اینڈ جانسن نے 2020 میں اعلان کیا تھا کہ وہ امریکہ اور کینیڈا میں اپنے ٹیلکم بے بی پاؤڈر کی فروخت بند کر دے گی کیوں کہ متعدد قانونی مشکلات کے پیش نظر اس پروڈکٹ کے محفوظ ہونے کے حوالے سے ’غلط معلومات‘ کی وجہ سے اس کی مانگ میں کمی آئی۔

کمپنی کو صارفین اور سرطان کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد زندہ بچ جانے والوں کی جانب سے تقریباً 38 ہزار مقدمات کا سامنا ہے، جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جانسن اینڈ جانسن کی ٹیلکم مصنوعات سرطان کا سبب بنیں کیوں کہ ان میں ایسبیسٹس شامل ہوتا ہے جو سرطان کا سبب بننے کے لیے مشہور ہے۔

کمپنی نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں کی سائنسی جانچ اور ریگولیٹری منظوریوں نے اس کے ٹیلکم پاؤڈر کو محفوظ اور ایسبیسٹس سے پاک قرار دیا۔ جمعرات کو جب کمپنی نے اپنے بے بی پاؤڈر کی فروخت بند کرنے کا اعلان کیا تو تب بھی اس کی طرف سے یہ بیان دہرایا گیا۔

Leave a Comment