کلر بلائنڈ سے کیا مراد ہے؟

کچھ لوگ خاص قسم کے رنگوں میں تمیز سے عاری ہوتے ہیں۔ جیسے سرخ و سبز یا پیلے اور نیلے رنگ کے درمیان فرق نہیں کر پاتے، بہت ہی کم تعداد میں ایسے بھی ہیں جن کے لیے دنیا صرف بلیک اینڈ وائٹ ہے۔یہ نایابmonochromatismخرابی ہے، یہ ان کے جنیٹکس کی خرابی سے ہوتا ہے … Read more

ٹمپریچر اور حرارت میں فرق کیوں کیا جاتا ہے؟

کسی جسم میں بے ترتیب سالمی حرکت سے پیدا ہونے والی مجموعی توانائی حرارت کہلاتی ہے جبکہ ٹمپریچر سے مراد اس حرارت کا درجہ یا شدت ہے جو کسی تھرمامیٹر سے ناپا جائے۔ حرارت کی وجہ سے تھرمامیٹر میں موجود پارہ پھیل کر اس کے درجے کو ظاہر کرتا ہے۔

پانی پینے یا کھانا کھانے کے دوران سانس کیوں نہیں لیا جاتا؟

گلے میں کھانا،پانی اور سانس لے جا نے کے راستے الگ الگ ہیں۔ ان میں سے سانس والا راستہ سب سے زیادہ حساس ہے۔ اگر کچھ کھاتے یا پیتے ہوئے یہ راستہ کھلا ہو اور اس میں کوئی چیز چلی جائے تو اس راستے میں رکاوٹ پیدا ہو جاتی ہے جس سے قدرتی مدافعتی نظام … Read more

بلیاں رنگوں کی اندھی کیوں ہوتی ہیں؟

بلیاں رنگ اندھی (کلربلائنڈ) ہو تی ہیں۔ انھیں رنگین چیز بھی سیاہ و سفید نظر آ تی ہے، کیوں کہ ان کے آ نکھوں کی پکچر اسکرین بلیک اینڈ وائٹ ہو تی ہے۔ کتے بھی رنگ اندھے ہو تے ہیں اور دوسرے بہت سے جانور بھی جو عموماً رات کو شکار کے لیے باہر نکلتے … Read more

بجلی کا بلب کیسے روشن ہوتا ہے؟

بجلی کے بلب میں عموماً ٹنگسٹن دھات کاایک باریک تار گزر تا ہے جس کی یہ خصوصیت ہے کہ جب اس میں سے برقی رو گزرتی ہے تو یہ اس کے راستے میں کچھ مزاحمت کرتا ہے جس کے نتیجے میں اس سے فوٹونز کا اخراج ہوتا ہے جو روشنی کا باعث بنتے ہیں۔

پاؤں سو کیوں جاتے ہیں؟

person's feet with flowers

پاؤں میں سوئیاں سی چبھنے لگیں اور وہ سن ہو جائے تو ہم کہتے ہیں کہ پاؤں سو گیا ہے۔ ایسا عام طور پر، اس وقت ہوتا ہے جب ہم ٹانگیں دوہری کرکے بیٹھے ہوں۔ مڑی ہوئی ٹانگ ربڑکی اس نلکی کی طرح ہوتی ہے جس میں بل پڑ گئے ہوں۔ جس طرح مڑی ہوئی … Read more

اونٹ خوراک کو کیسے ذخیرہ کرتے ہیں؟

عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ صحرا کا مشہور جانور اونٹ اپنے کوہان میں پانی اور غذا ذخیرہ کر لیتے ہیں۔ جس کی مدد سے وہ کئی کئی ہفتے تک اپنی غذائی ضرورت پوری کرتے رہتے ہیں، مگر یہ حقیقت نہیں۔حقیقت یہ ہے کہ اونٹ کے کوہان میں صرف چربی ہوتی ہے۔ … Read more

کیا گاجر کھانے سے نظر تیز ہوتی ہے؟

یہ ایک عام کہاوت ہے کہ گاجر کھانے سے اندھیرے میں دکھائی دینے لگتا ہے۔ کہتے ہیں کہ گاجروں میں کیروٹین نامی مادہ پایا جاتا ہے جو وٹامن اے میں تبدیل ہو جاتا ہے اور وٹامن اے کی مدد سے ہم اندھیرے میں بھی دیکھنے پر قادر ہو جاتے ہیں۔یہی وجہ تھی کہ دوسری جنگ … Read more

برف کیسے غائب ہو جاتی ہے؟

جب ہم برف کے ٹکڑے کو انگلی سے چھوتے ہیں تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ ٹھنڈ ہماری انگلیوں میں داخل ہو رہی ہے۔ حالاں کہ اس کے برعکس کوئی اور عمل ہو رہا ہوتا ہے۔اصل میں ہوتا یوں ہے کہ ہماری انگلیوں کی حرارت برف میں چلی جاتی ہے، جس کی وجہ سے کچھ … Read more

مکڑی انسان کو کیسے کاٹتی ہے، کیا مکڑی کے کاٹنے سے درد ہوتا ہے؟

funnel web spider, insect, web-4865535.jpg

مکڑیوں کا تعلق جانوروں کے فائیلم آرتھروپوڈا کی کلاس ارک نڈا سے ہے۔ کچھ لوگ مکڑیوں کو بھی حشرات سمجھتے ہیں جو کہ درست نہیں ہے۔کیوں ں کہ حشرات کی 6 ٹانگیں ہوتی ہیں جب کہ مکڑیوں کی 8 ٹانگیں ہوتی ہیں۔ ویسے تو مکڑیاں انسان کو نہیں کاٹتیں لیکن مکڑی اپنے دفاع میں انسان … Read more