نیدر لینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم ایشیاء کپ میں شرکت کیلئے ایمسٹر ڈیم سے دبئی پہنچ گئی ۔
ایشیاء کپ کی ٹی 20 کیلئے پاکستانی سکواڈ میں شامل عثمان قادر ، حیدر علی ، افتخار احمد اور آصف علی آج دوپہر لاہور سے دبئی پہنچیں گے جبکہ محمد حسنین برطانیہ سے یو اے ای جائیں گے ۔
خیال رہے کہ ایشیاء کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 28 اگست کو کھیلے گا۔