شعیب اختر کی زندگی پر فلم ‘راولپنڈی ایکسپریس’ بہت جلد نمائش کے لیے پیش کی جاۓ گی ۔

لاہور(آسان اردو) قومی ٹیم   کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے اپنی زندگی پر ‘راولپنڈی ایکسپریس’ نامی فلم بنائے جانے کی تصدیق کردی۔

انسٹا گرام پر پوسٹ میں شعیب اختر نے فلم کا پوسٹر شئیر کیا

https://www.instagram.com/tv/CgZwg2ss02j/?igshid=YmMyMTA2M2Y=

اور کہا کہ میری زندگی پر راولپنڈی ایکسپریس نامی فلم بنائی جا رہی ہے، جس میں میری زندگی کے وہ پہلو بھی شامل ہوں گے جو اب تک کسی کے سامنے نہیں آئے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی فلم کو کیو فلم پروڈکشن تیار کر رہا ہے اور اس کی ہدایات ایم فراز قیصر دے رہے ہیں۔ راولپنڈی ایکسپریس میں وہ باتیں اور انکشافات شامل ہوں گے جو آج تک راز بنے ہوئے ہیں۔کرکٹر نے لکھا کہ بہت سارے لوگ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ ان سے متعلق ہر چیز جانتے ہیں مگر ایسا نہیں اور اب ان کی زندگی پر بننے والی بائیوگرافی فلم میں سب راز سامنے آجائیں گے ۔

Leave a Comment