آج ہم آپ کو انسانی جسم پر تل کا راز بتانے والے ہیں۔ دراصل جلد اور بالوں کی جڑوں میں خاص قسم کے خلیے ہوتے ہیں جن کو ملانو سائٹس کہا جاتا ہے۔ یہ خلیے جلد اور بالوں کو خاکی کالا رنگ دیتے ہیں۔ یہ جب تقسیم ہوتے ہیں تو ساتھ ساتھ پھیلتے بھی ہیں اور جلد میں رنگ یکساں طور پر تقسیم کرتے ہیں۔ کبھی کبھی ایسا ہو جاتا ہے کہ یہ خلیے تقسیم ہوتے ہیں مگر پھیلتے نہیں اور ایک جگہ جمع ہو جاتے ہیں۔ ایک جگہ جمع ہونے کی وجہ سے اس نقطے پر کالا رنگ زیادہ پیدا کرتے ہیں اور وہ جگہ واضح نظر آتی ہے جس کو تل کہا جاتا ہے۔ یہ کینسر بھی ہو سکتا ہے مگر عموماً نارمل ہوتے ہیں۔