مکڑی انسان کو کیسے کاٹتی ہے، کیا مکڑی کے کاٹنے سے درد ہوتا ہے؟

مکڑیوں کا تعلق جانوروں کے فائیلم آرتھروپوڈا کی کلاس ارک نڈا سے ہے۔ کچھ لوگ مکڑیوں کو بھی حشرات سمجھتے ہیں جو کہ درست نہیں ہے۔کیوں ں کہ حشرات کی 6 ٹانگیں ہوتی ہیں جب کہ مکڑیوں کی 8 ٹانگیں ہوتی ہیں۔ ویسے تو مکڑیاں انسان کو نہیں کاٹتیں لیکن مکڑی اپنے دفاع میں انسان کو کاٹ سکتی ہے۔ کچھ مکڑیوں کے منہ میں دانت نما ساختیں ہوتی ہیں جنہیں fangsکہا جاتا ہے۔
زیادہ تر مکڑیوں کے کاٹنے سے انسان کو درد نہیں ہوتا لیکن چند ایک مکڑیاں ایسی بھی ہیں جن کا کاٹنا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے جیسا کہ کالی بیوہ مکڑی (Black Widow spider)

Leave a Comment