اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانا یقیناً بہت ہی اچھا عمل لگتا ہے، لیکن ہم میں سے بہت ہی کم لوگ ایسے ہوں گے جو یہ جانتے ہوں گے کہ دنیا کی پہلی اے ٹی ایم کب اور کہاں لگائی گئی۔ جان شیفرڈ بیرن نامی برطانوی شخص نے سب سے پہلے لندن میں اے ٹی ایم لگائی تھی۔ جان شیفرڈ بیرن کے ذہن میں اے ٹی ایم لگانے کا خیال نہاتے ہوئے آ یا تھا اور اس کے بعد جان نے اس مشین کو بنانے کے لیے دن رات محنت کی۔
جان نے مشہور برطانوی بینک بارکلیز کو جب یہ آئیڈیا پیش کیا تو اسے فوری طور پر منظور بھی کر لیا گیا اور آخر کار جون 1967ء میں شمالی لندن کے علاقے اینفلڈ میں اے ٹی ایم مشین لگا دی گئی۔ تاہم اس وقتplnکاخیال نہ ہو نے کی وجہ سے رقم نکلوانے کے لیے چیکوں پر کاربن پر نٹنگ کی بنیاد پر پیسے نکالے جاتے تھے۔