واٹس ایپ پر اپنے آپ سے چیٹ کرنے یا نوٹس لینے کا نہایت آسان طریقہ
واٹس ایپ آج ہر شخص کے موبائل فون میں موجود ہے اور اکثر لوگ ایسے بھی ہوں گے جو روزمرہ کاموں کے حوالے سے نوٹس لکھنے کے لیے الگ سے ایپلی کیشنز اپنے فون میں انسٹال کرتے ہیں۔ تو کیوں نہ ایسے لوگوں کو بتایا جائے کہ وہ الگ سے ایپلی کیشن انسٹال کرنے کی بجائے یہ کام واٹس ایپ سے بھی لے سکتے ہیں۔
اس طریقے میں آپ کو خود اپنے ساتھ ہی چیٹنگ سٹارٹ کرنی ہو گی۔ اس کے بعد آپ کو جب بھی کوئی بات یاد رکھنے کے لیے محفوظ کرنی ہو وہ اس چیٹنگ بار میں میسج کی صورت میں خود کو ہی بھیج دیں اور جب چاہیں پڑھ لیں۔
اپنے ہی نمبر پر چیٹنگ شروع کرنے کے لیے اپنا نمبر اپنے موبائل فون میں محفوظ کریں اور پھر کنٹیکٹس (Contacts)میں جا کر اپنے نمبر پر کلک کرکے تفصیل کھولیں۔ یہاں آپ کے سامنے ظاہر ہو جائے گا کہ اس نمبر پر واٹس ایپ موجود ہے۔ یہیں سے آپ اس نمبر پر میسج کرنے کے آپشن کو کلک کریں۔ اس طرح آپ کے سامنے اپنے ہی نمبر پر چیٹنگ کے لیے واٹس ایپ بار کھل کر سامنے آ جائے گی۔اب آپ جو بھی نوٹس محفوظ رکھنا چاہتے ہیں، اس چیٹنگ بار میں اپنے آپ کو میسج کرتے جائیں۔