سابق برطانوی کرکٹر منٹی پینسر نے عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا کے خلات ٹوئٹ میں کہا کہ کم آئی کیو (IQ) والے آدمی کو بھارتی فوج میں بھرتی کرنا، یہ بھارت کی مسلح افواج اور سکھوںکی توہین ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاتے ہوئے برطانوی سابق کرکٹر مونٹی پنیسرنے فلم لال سنگھ چڈھا کے خلاف بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کردیا۔ مونٹی پنیسرنے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ “فاریسٹ گمپ کی کہانی امریکی فوج کے لحاظ سے بالکل ٹھیک ہے کیونکہ امریکا نے کم ذہنی استعداد (آئی کیو) والے افراد کو ویتنام جنگ کے لئے بھرتی کیا”۔انہوں نے کہا کہ ” لال سنگھ چڈھا میں دکھایا گیا ہے کہ کم (آئی کیو) والے آدمی کو بھارتی فوج میں بھرتی کیا گیا ہے۔ یہ بھارت کی مسلح افواج اور سکھوں کی توہین ہے”۔بھارتی نڑاد برطانوی کرکٹر نے کہا کہ “لال سنگھ چڈھا میں عامر خان نے ذہنی پسماندہ (کم آئی کیو) والے کا کردار ادا کیا ہے, اس نے سب کی توہین کی ہے اس لئے فلم کا بائیکاٹ کریں”۔دوسری جانب بھارت میں فلم کے بائیکاٹ کی مہم اب بھی جاری .
واضح رہے کہ فلم لال سنگھ چڈھا 1994 میں بننے والی ہالی ووڈ فلم فاریسٹ گمپ کا ہندی ری میک ہے جس کی کہانی ایک کم( آئی کیولیول) شخص کے گرد گھومتی ہے جو امریکی فوج میں شمولیت کیلئے کافی جدوجہد کرتا ہے اور اس میں کامیابی کے بعد تاریخ میں اپنا نام درج کرا لیتا ہے۔ فلم ’لال سنگھ چڈھا ’ سے متعلق صارفین کا کہنا ہے کہ اگرچہ فلم کی کہانی اصل فلم (فاریسٹ گمپ) سے مماثلت رکھتی ہے لیکن فلم کے ہدایت کار نے اسے ایک نئے انداز سے بنانے کی کوشش کی ہے۔