کیا گاجر کھانے سے نظر تیز ہوتی ہے؟

یہ ایک عام کہاوت ہے کہ گاجر کھانے سے اندھیرے میں دکھائی دینے لگتا ہے۔ کہتے ہیں کہ گاجروں میں کیروٹین نامی مادہ پایا جاتا ہے جو وٹامن اے میں تبدیل ہو جاتا ہے اور وٹامن اے کی مدد سے ہم اندھیرے میں بھی دیکھنے پر قادر ہو جاتے ہیں۔یہی وجہ تھی کہ دوسری جنگ … Read more

برف کیسے غائب ہو جاتی ہے؟

جب ہم برف کے ٹکڑے کو انگلی سے چھوتے ہیں تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ ٹھنڈ ہماری انگلیوں میں داخل ہو رہی ہے۔ حالاں کہ اس کے برعکس کوئی اور عمل ہو رہا ہوتا ہے۔اصل میں ہوتا یوں ہے کہ ہماری انگلیوں کی حرارت برف میں چلی جاتی ہے، جس کی وجہ سے کچھ … Read more

سوال: مضامینِ سرسید کے موضوعات اور اسالیب کی تفصیل بیان کریں۔

جواب: سرسید کی مضمون نگاری:سرسید احمد خان کو اردو مضمون نگاری کا بانی تصور کیا جاتا ہے۔ انہوں نے ایک مغربی نثری صنف Essayکی طر ز پر اردو میں مضمون نگاری شروع کی۔ وہ بیکن، ڈرائڈن، ایڈیشن اور سٹیل جیسے مغربی مضمون نگاروں سے کافی حد تک متاثر تھے۔ انہوں نے بعض انگریزی انشائے نگاروں … Read more

سوال: اُردو ادب پر سرسید تحریک نے جو اثرات مرتب کیے، اُن پر ایک جامع نوٹ تحریر کریں۔

جواب: اُردو ادب پر سر سید تحریک کے اثرات: سر سید تحریک کے بانی سرسید احمد خاں اپنی علمی، ادبی، سیاسی، سماجی، مذہبی اور معاشرتی خدمات کے باعث برصغیر میں مسلم نشاۃ ثانیہ کے بہت بڑے علمبردار رہے ہیں۔ان کی مذکورہ متنوع شعبوں میں اہم خدمات کا دائرہ بے حد وسیع ہے۔جس کا کسی ایک … Read more

سوال: درج ذیل کے نوٹ لکھیں۔
الف: شبلی نعمانی کے محبوب الفاظ
ب: شبلی نعمانی کے استعارات و کنایات

جواب: الف: شبلی نعمانی کے محبوب الفاظ: مولانا شبلی نعمانی کی کتابوں کو دیکھنے پر معلوم ہوتا ہے کہ ان کے چند جملے ایسے ہیں جن سے ان کی تحریر خالی نہ ہو گی۔ ”المامون“سے لے کر ”سیرت النبی“ تک اور مسلمانوں کی گزشتہ تعلیم سے لے کر الندوہ کے مقام تک ہر بحث میں … Read more

ٹوپی ڈرامہ ___ عاطف حسین شاہ

fasnet, carnival, disguise-4874054.jpg

ٹوپی سے میری واقفیت دادی اماں نے کرائی تھی۔ وہ کریشیے کی مدد سے پَشم کی پیاری پیاری ٹوپیاں بُن کر گھر کے مردوں کو دیا کرتی تھیں۔ ظاہر ہے یہ محنت طلب کام تھا، اس لیے ان ٹوپیوں کی دیکھ بھال کا خصوصی خیال رکھا جاتا۔ وہ مختلف انداز کی ٹوپیاں بُنا کرتی تھیں … Read more

سوال:حفیظ جالندھری کی گیت نگاری پر مفصل نوٹ لکھیے۔

جواب:گیت کی تعریف: لغت میں گیت سے مراد‘راگ’‘سرور’اور‘نغمہ’کے ہیں۔ اس لیے گیت کو گانے کی چیز سمجھا جاتا ہے۔اس کا گہرا تعلق موسیقی سے ہے، اس لیے اس میں سر اور تال کو خاص اہمیت حاصل ہے۔گیت میں جذبات و احساسات اور خاص کر ہجر و فراق کو بڑے والہانہ انداز میں بیان کیا جاتا … Read more

سوال:مسدس حالی کا موضوع کیا ہے۔ نیز مسدس حالی کا فنی و فکری جائزہ پیش کیجیے۔

جواب:مسدس حالی: الطاف حسین حالی اردو کے مشہور شاعر‘ انشا پرداز سوانح نگار اور نقاد گزرے ہیں۔ غالب کے شاگرد تھے اور سرسید کی اصلاحی تحریک میں حصہ لیا‘ ابتداء میں قدیم طرز کی غزل گوئی کی۔بعد میں ادب کی مقصدیت کے قائل ہوئے۔ انہوں نے انجمن پنجاب کے مشاعروں میں نظمیں سناتے ہوئے نظم … Read more

سوال:جوش کی نظموں کو موضوعاتی اعتبار سے کتنی اقسام میں تقسیم کیا جا سکتا ہے؟ ہر ایک کے قسم کے حوالے سے تفصیلی نوٹ لکھیں۔

جواب:جوش ملیح آبادی: آپ کثیر التصانیف شاعر و مصنف تھے۔ جوش نہ صرف اپنی مادری زبان اردو میں ید طولیٰ رکھتے تھے بلکہ آپ عربی، فارسی، ہندی اور انگریزی پر بھی عبور رکھتے تھے۔خصوصیاتِ شاعری:شاعرانہ صلاحیت:پہلی خصوصیت ان کی فطری اور موروثی شاعرانہ صلاحیت ہے۔ وہ ایسے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جس میں کئی … Read more

سوال: نظیر اکبر آبادی کو اردو کا پہلا عوامی شاعر کہا جاتا ہے۔ یہ لقب ان کے لیے کس حد تک موزوں اور درست ہے؟ تبصرہ کیجیے۔

جواب: نظیر ایک عوامی شاعر: نظیر اکبر آبادی اس اعتبار سے بڑا بد قسمت شاعر ہے کہ ایک حد تک اس کے صحیح ادبی مرتبے کا تعین ہی نہ کیا جا سکا۔ قدیم تذکرہ نویسوں نے اس کو اپنے تذکرہ میں جگہ دینا ہی گوارا نہ کیا۔ مولانا حالی،شیفتہ شبلی، حکیم قدرت اللہ قاسم، غیرہ … Read more