سوال: سہ سال قیامِ یورپ اقبال کی بصیرت پر کس طرح اثر انداز ہوا؟

جواب: سہ سال قیامِ یورپ: یہ علامہ اقبال کی شاعری کا دوسرا دور ہے۔ 1905ء سے 1908ء تک نے یورپ میں قیام کیا اور اس دور میں تعلیمی مصروفیات کی وجہ سے ان کی توجہ شاعری کی طرف کم رہی ہے۔ تاہم بانگِ درا کے دور دوم میں جو نظمیں موجود ہیں، ان سے یہ … Read more

سوال: اقبال کے تصورِ عقل و عشق کا موازنہ کرتے ہوئے وضاحت کریں کہ اقبال عشق کو عقل پر ترجیح دیتے تھے۔

جواب:اقبال کا تصورِ عقل و عشق: علامہ اقبال کے اردو کلام کا پہلا مجموعہ بانگِ درا ہے۔ اس اولین مجموعے میں ایک نظم ”عقل و دل“ کے نام سے شامل ہے جس میں علامہ اقبال نے عقل اور دل کے موازنے میں دراصل عقل اور عشق کا ہی موازنہ پیش کیا ہے۔ اس کے علاوہ … Read more

سوال:اقبال نسلی اور وطنی تصورِ قومیت سے کیوں بے زار تھے؟

جواب:اقبال کا تصور: اقبال کا مطالعہ کرتے ہوئے ایک بات ذہن میں رکھی جانی چاہیے کہ اقبال کی فکر کا کوئی پہلو اور اُن کے تصورات کی کوئی جہت ایسی نہیں جو اسلام کے اصول سے مطابقت نہ رکھتی ہو۔ اقبال کی پختہ رائے یہ رہی ہے کہ انسان کو زبان، نسل، علاقے اور اسی … Read more

سوال:”پیامِ مشرق“ اقبال کے فکر و فلسفے کی تفہیم میں کس طرح اور کس طور پر معاونت کرتی ہے؟ تفصیل سے لکھیں۔

جواب:پیامِ مشرق:پیام مشرق، علامہ اقبال کا تیسرا فارسی مجموعہ کلام ہے۔ یہ پہلی بار1923ء میں شائع ہوا۔ اس کی اہمیت کے پیش نظر، اب تک اس کے بیسیوں ایڈیشن اشاعت پذیر ہو چکے ہیں۔ اس میں علامہ اقبال کا تحریر کردہ مفصل اردو دیباچہ بھی شامل ہے۔ سبب تالیف: پیام مشرق کے دیباچے میں علامہ … Read more

سوال: مسجد قرطبہ کے آخری دو بندوں کی تشریح کریں۔

جواب: مسجد قرطبہ: نظم:’مسجد قرطبہ“،جدید اردو شاعری میں کلاسیک کا درجہ رکھتی ہے۔ اسے اکثر نقادوں نے اردو نظم کی مجموعی روایت میں بھی عظمت کا حامل سمجھا ہے۔جس عظمت و شکوہ کا تصوراموی سلطنت کی قرطبہ کی مسجد کے سلسلے میں کیا جاتا ہے،اسی عظمت وشکوہ کاعکس اقبال کی ’مسجد قرطبہ‘میں دیکھا جاتاہے؛ایک کے … Read more

سوال: نظم ”مدنیت اسلام“ کا مفہوم اپنے الفاظ میں بیان کریں۔

جواب: مدنیت اسلام:اقبال نے اس فلسفیانہ نظم میں مسلمان کی آئیڈیل (مثالی) زندگی کا نقشہ کھینچا ہے اور فی الحقیقت یہ نظم بہت غور سے پڑھنے لائق ہے۔ملاحظہ فرمائیں:بتاؤں تجھ کو مسلماں کی زندگی کیا ہے یہ ہے نہایت اندیشہ و کمال جنوں  طلوع ہے صفت آفتاب اس کا غروب یگانہ اور مثال زمانہ گو نا گوں … Read more

سوال: اقبال اور نطشے کے ذہنی فاصلوں پر ایک جامع مضمون تحریر کریں۔

جواب: نطشے کا فوق البشر:نطشے کا فوق البشر قوت محض کا نمائندہ، جذبہ اور جوش کی علامت اور مذہب و اخلاق سے بے نیاز توانائی ہے۔ وہ خدا کا منکر تھا، عیسائیت کو اُس نے عروج انسانی کے حصول میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا۔ عیسائیت اور بدھ مت کو اُس نے نفی حیات … Read more