گلے میں کھانا،پانی اور سانس لے جا نے کے راستے الگ الگ ہیں۔ ان میں سے سانس والا راستہ سب سے زیادہ حساس ہے۔ اگر کچھ کھاتے یا پیتے ہوئے یہ راستہ کھلا ہو اور اس میں کوئی چیز چلی جائے تو اس راستے میں رکاوٹ پیدا ہو جاتی ہے جس سے قدرتی مدافعتی نظام کے تحت شدید کھانسی شروع ہو جاتی ہے اور اگر اس کے باوجود یہ رکاوٹ دور نہ ہو تو دو منٹ کے اندر موت واقع ہو سکتی ہے۔