۔ سری لنکا نے میچ پر گرفت مضبوط کر لی
کولمبو (ویب ڈیسک)پاکستان اور سری لنکا کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے اختتام پر پاکستان نے سات وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنا لیے ہیں۔
سری لنکا کو پاکستان پر 187 رنز کی بڑی برتری حاصل ہے جب کہ قومی ٹیم کے پاس اس برتری کو کم کرنے کے لیے تین وکٹیں باقی ہیں۔گال کے میدان میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور اپنی پہلی اننگز میں 378 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے چندی مل نے 80، فرنینڈو نے 50، ڈک والا 51 اور میتھیوز نے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور یاسر شاہ نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق اور امام نے کیا جو زیادہ اچھا ثابت نہ ہو سکا۔ عبداللہ دوسری گیند پر فرنینڈو کا نشانہ بنے۔
قومی ٹیم کی جانب سے سوائے آغا سلمان کے کوئی بھی بیٹر لمبی باری نہ لے سکا اور آؤٹ ہوتا رہا۔آغا سلمان 62 جب کہ امام 32 رنز بنا کر نمایاں رہے۔سری لنکا کی جانب سے مینڈس نے تین جب کہ جے سوریا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ تیسرے روز کا آغاز یاسر شاہ اور حسن علی کریں گے۔