عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ صحرا کا مشہور جانور اونٹ اپنے کوہان میں پانی اور غذا ذخیرہ کر لیتے ہیں۔ جس کی مدد سے وہ کئی کئی ہفتے تک اپنی غذائی ضرورت پوری کرتے رہتے ہیں، مگر یہ حقیقت نہیں۔
حقیقت یہ ہے کہ اونٹ کے کوہان میں صرف چربی ہوتی ہے۔ سفر کے دوران اونٹ کو غذا نہ ملنے کی صورت میں یہ چربی گھل گھل کر اس کے جسم کو توانائی بہم پہنچاتی ہے اور پھر لمبے سفر کے بعد غذا ملنے پر پچکا ہوا کوہان اپنی اصلی حالت میں واپس آ جاتا ہے۔