کھلونا ___ علی اکمل تصور

اتنے دن ہوگئے، امی سے کہہ رہا ہوں کہ مجھے کھلونا دلا دیں مگر وہ تو بات ہی نہیں سنتی۔ مجھے انگلی سے لگائے سارا دن لوگوں کے گھروں میں آتی جاتی رہتی ہے۔ اپنے گھر کی تو صفائی نہیں کرتی مگر لوگوں کے گھروں میں صفائی بھی کرتی ہے اور برتن بھی دھوتی ہے۔ ابو ہوتے تو کھلونا دلا دیتے مگر امی کہتی ہے کہ وہ آسمان پر ستارہ بن چکے ہیں۔ اب اپنے لیے مجھے خود ہی کچھ کرنا پڑے گا۔ مجھے کھلونا کار بہت پسند ہے…! کھلونا تو میں نے ڈھونڈ لیا ہے، اب سوچ رہا ہوں کہ گھر کیسے لے کر جاؤں…!

Leave a Comment