سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے نے کہا ہے کہ بابراعظم ٹیسٹ کرکٹ میں جوروٹ کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔
آئی سی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں بابراعظم کے پاس بہترین موقع ہے، وہ تینوں طرز کی کرکٹ میں تسلسل کے ساتھ اسکور کر رہے ہیں اور ان کی اچھی کارکردگی کی جھلک ان کی آئی سی سی رینکنگ میں دکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بابراعظم قدرتی طور پر ایک بہترین صلاحیتوں کے بیٹر ہیں جو ہر طرح کی کنڈیشن میں کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔