تبصرہ:محسن حیات شارف
گلک یادوں کی، تجوری خوبصورت لمحوں کی، اکاؤنٹ دلپذیر مسکراہٹوں کا…
یہ کہانی ہے ہمارے گھروں کی،مڈل کلاس خاندان کی کہ جہاں چھوٹی چھوٹی خوشیاں بھی پورے دل سے منائی جاتی ہیں لیکن وہیں بظاہر معمولی نظر آنے والے مسائل بھی خون جلانے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھتے۔
یہ ایسی خوبصورت کہانی ہے کہ ہر منظر ، ہر ڈائیلاگ میں اپنی زندگی کی جھلک نظر آتی ہے۔ روزمرہ کی گھریلو روٹین کہ جسے عام سمجھ کر ہم نظر انداز کر دیتے ہیں، دراصل ہر خاص بات سے زیادہ خاص ہوتی ہے وہ۔ بس اسی احساس کا نام ہے یہ سیریز…
میاں بیوی کا رشتہ کہ جو ہر گھر کی بنیاد ہوتی ہے، ان کی نوک جھونک، پرانی باتوں پر جھگڑتے رہنا لیکن ایک دوسرے کا ہر وقت خیال…
اس سیریز میں خاص ہے باپ بیٹوں کا رشتہ۔ ویسے تو ماں بیٹے کے رشتے کو بھی فوکس کیا گیا ہے لیکن باپ بیٹے کے رشتے کو جس باریکی اور تمام پہلوؤں سے دکھانے کی کوشش کی گئی ہے، وہ دیکھنے لائق ہے۔دیکھیے…مزہ آئے گا۔
دو بھائیوں کی آپس میں محبت، ایک دوسرے کی کامیابی میں خوش اور ناکامیوں پر دکھی۔ ایک دوسرے کو چڑاتے، لڑتے جھگڑتے، روٹھتے مناتے دو بھائیوں کا قصہ…
گھر سے باہر رتبہ حاصل کرنے اور گھریلو حالات سدھارنے کے خیالات سینے سے لگائے اولاد کی فکر تو اولاد کا مستقبل بہترین بنانے کی ہر وقت کی والدین کی پریشانی۔ بہت خوبصورتی سے دکھائی ہے۔
یہ سیریز بس کمال ہے۔ جس کے بہت سے سین شارٹ کلپس short clips کی شکل میں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں، یہ بس جذبات اور احساسات کو درشاتی ایسی سیریز ہے کہ جس کو بس محسوس کیا جا سکتا ہے۔
محسن_ریویو
سیریز_22
موویز_2022